چیمپئنز ٹرافی کے دوران سستے ٹکٹوں کی آفرز، جعلی پیغامات سے ڈیٹا کیسے چوری ہو سکتا ہے؟


پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے آغاز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر یا شہریوں کے ذاتی موبائل فونز پر مختلف پیغامات بھی آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان پیغامات میں اُنہیں میچ دیکھنے کے لیے سستے ٹکٹ، مفت انٹرنیٹ اور میچ کی لائیو سٹریمنگ دیکھنے جیسی پیش کش کی جا رہی ہے۔ان پیغامات کو پھیلانے میں کچھ جعل ساز بھی ملوث ہیں جو کسی ایسے پیغام کے نام پر شہریوں کو جھانسہ دے کر اُن کی ذاتی معلومات تک رسائی ممکن بنا لیتے ہیں اور پھر اُنہیں ہراساں کرنے کے علاوہ مالی فراڈ کا نشانہ بھی بنا سکتے ہیں۔سائبر سکیورٹی کے ماہرین نے عوام کو ایسے کسی بھی مشکوک پیغام یا لِنک کو نظرانداز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اُن کے خیال میں جعل ساز موقع محل دیکھ کر اُس کے مطابق عوام کو سائبر حملوں کا شکار بناتے ہیں۔کون سے لِنک اور پیغامات صارفین کو جھانسہ دینے کے لیے بنائے گئے ہیں؟چیمپئنز ٹرافی کے تناظر میں شہریوں کو جعلی پیغامات اور لِنکس کے ذریعے اپنے جال میں پھنسانے کی مختلف ترکیبیں استعمال کی جا رہی ہیں۔ایسے مخصوص پیغامات کا اگر ذکر کریں تو ان میں سرِفہرست شہریوں کو مفت ڈیٹا اور سستے ٹکٹ دینے کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ان پیغامات میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ آپ اگر مفت انٹرنیٹ کا حصول ممکن بنانا چاہتے ہیں یا سستا ٹکٹ لینا چاہتے ہیں تو دیے گئے لِنک پر کلک کریں۔ان لِنکس میں مفت ڈیٹا یا سستے ٹکٹ ملنے سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہوتیں بلکہ ان میں ایسی اے پی فائلز موجود ہوتی ہیں جو صارف کے موبائل میں خود بخود ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد اُن کی ذاتی معلومات تک رسائی ممکن بنا لیتی ہیں۔اسی طرح کچھ مشکوک ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز پر میچ کی لائیو سٹریمنگ دیکھنے کی بھی پیش کش کی جا رہی ہے جس پر کِلک کرنے کے بعد آپ کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی ممکن بنا لی جاتی ہے۔علاوہ ازیں یہ بات بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ ایسے بڑے ایونٹس کے دوران شہریوں کو مختلف گیمز اور آن لائن ویب سائٹس پر مقابلوں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دی جاتی ہے۔بنیادی طور پر یہ طریقہ بھی عام صارفین کو انعامات جیتنے کا لالچ دے کر اُن کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی ایک کوشش ہی تصور کیا جا رہا ہے۔اس میں کامیابی کی صورت میں جعل ساز صارفین کو ہراساں کرنے یا اُن کے ساتھ مالی فراڈ کا ارتکاب کر سکتے ہیں۔جعل ساز ذاتی معلومات تک رسائی ممکن بنا کر آپ کو مالی فراڈ کا نشانہ بھی بنا سکتے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)شہریوں کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی کیسے ممکن بنائی جاتی ہے؟سائبر سکیورٹی کے ماہر محمد اسد الرحمان نے اُردو نیوز سے بات چیت میں چیمپئنز ٹرافی کے دوران عام شہریوں پر سائبر حملوں کے خطرات کے بارے میں تفصیل بتائی۔انہوں نے بتایا کہ سائبر کرائمز سے منسلک جعل ساز اپنے قرب و جوار میں ہونے والے ایونٹس کے حساب سے سائبر حملوں کے نِت نئے طریقے ایجاد کرتے ہیں۔اسی طرح پاکستان میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے دوران ایسی مختف ویب سائٹس یا پیغامات کے ذریعے لوگوں کو سستے ٹکٹ دینے، مفت انٹرنیٹ اور میچز کی لائیو سٹریمنگ دیکھنے جیسی پیش کش کی جا رہی ہے۔شہریوں کو بتایا جا رہا ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر آنے سے آپ کو 50 فیصد سستے ٹکٹس ملیں گے یا اس لِنک پر کلک کرنے سے آپ کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت مل جائے گی یا پھر صارف ان ویب سائٹس یا پیجز پر براہِ راست میچ دیکھ سکتے ہیں۔محمد اسد الرحمان کے مطابق اگر کوئی شخص ایسے کسی مشکوک پیغام کے جھانسے میں آجائے تو وہ دیے گئے لنک پر چلا جاتا ہے جس کے بعد اس کے لیے کئی طرح کے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ماہرین نے سوشل میڈیا پر دیے جانے والے مشکوک پیغامات کو نظرانداز کرنے کا مشورہ دیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)’وہاں یا تو صرف لاگ اِن ہونے کی صورت میں ہی اُس کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی ممکن بنا لی جاتی ہے یا وہاں ذاتی معلومات فراہم کرنے پر اُس کے ساتھ فراڈ بھی ہو سکتا ہے۔‘اُنہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ’عمومی طور پر جعل ساز مالی فائدہ حاصل کرنے کے لیے اس طرح کے حربے استعمال کرتے ہیں۔‘’تاہم اگر خواتین اپنی ذاتی معلومات کسی ایسے مشکوک پلیٹ فارم پر اَپ لوڈ کر دیں تو اُن کے ڈیٹا تک رسائی ممکن بنا کر اُنہیں ہر طرح سے ہراساں کیا جا سکتا ہے۔‘محمد اسدالرحمان نے ایسے سائبر حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے صارفین کو کسی مشکوک نمبر، ویب سائٹ یا سوشل میڈیا پر دیے جانے والے پیغامات پر توجہ نہ دینے پر زور دیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ صارفین کی پہلی کوشش تو یہ ہونی چاہیے کہ ایسی کسی پیش کش پر کان نہ دھریں، تاہم اگر وہ کوئی لنک کھول بھی لیتے ہیں تو وہاں اپنی ذاتی معلومات فراہم کرنے سے گریز کریں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آئی ٹی گریجویٹس کی تربیت، خیبر پختونخوا حکومت کا دو سعودی کمپنیوں سے معاہدہ

ٹیکس نیٹ میں موجود ریٹیلرز پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے ، شہباز شریف

ای ووٹنگ سسٹم پر انڈیا، اسرائیل سے ہیکنگ کی کوشش کی گئی، ڈائریکٹر آئی ٹی کا سپریم کورٹ میں انکشاف

میٹرکس سمٹ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی تحریک ہے،حسن نثار

چیف جسٹس سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، پی ٹی آئی نے کیا اہم مطالبات پیش کیے؟

وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں: وفاقی حکومت

کراچی میں گھریلو خاتون نے ڈکیتی کی کوشش کس طرح ناکام بنائی؟

لائیو: اوورسیز کو ای ووٹنگ کی سہولت دینا ’غیرمحفوظ‘ ہے: الیکشن کمیشن

لائیو: چیف جسٹس سے اپوزیشن کے سات رکنی وفد کی ملاقات

بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، خواجہ آصف

اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں کمی

پنجاب کو تاریخ ، تہذیب اور سیاحت کا ریجنل اور انٹرنیشنل مرکز بنانے کا منصوبہ

یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند نہیں کیا جا رہا، رانا تنویر حسین

چیف جسٹس سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی