کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش، پاکستان کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے


پاکستان میں طویل وقفے کے بعد صوبہ پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں بادل برس پڑے۔پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔  اس کے علاوہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں گھوٹکی، کشمور، ٹھل اور کندھ کوٹ میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔پاکستان میں رواں ہفتے متعدد علاقوں میں بارش، برف باری اور گرچ چمک کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اس حوالے سے ملک میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے نے منگل کو موسم کے حوالے سے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔’شمالی اور شمال مغربی بلوچستان میں 18 سے 20 فروری تک بارش، برف باری، تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ طوفانی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔‘این ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی ایسی ہی صورت حال کی پیش گوئی کی ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں 19 سے 20 فروری تک مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ بارش اور برف باری کا بھی امکان ہے۔اسی طرح 19 سے 21 فروری تک پوٹھوہار کے علاقوں مری اور گلیات سمیت بالائی اور شمال مشرقی پنجاب اور اسلام آباد میں بارش اور برف باری کی توقع ہے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے گذشتہ ماہ بتایا تھا کہ ’یکم ستمبر سے 15 جنوری تک پاکستان بھر میں معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔‘محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے صوبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔’سندھ میں معمول سے 52 فیصد کم، بلوچستان میں 45 فیصد کم جبکہ پنجاب میں معمول سے 42 فیصد بارشیں کم ریکارڈ کی گئی ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آئی ٹی گریجویٹس کی تربیت، خیبر پختونخوا حکومت کا دو سعودی کمپنیوں سے معاہدہ

ٹیکس نیٹ میں موجود ریٹیلرز پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے ، شہباز شریف

ای ووٹنگ سسٹم پر انڈیا، اسرائیل سے ہیکنگ کی کوشش کی گئی، ڈائریکٹر آئی ٹی کا سپریم کورٹ میں انکشاف

میٹرکس سمٹ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی تحریک ہے،حسن نثار

چیف جسٹس سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، پی ٹی آئی نے کیا اہم مطالبات پیش کیے؟

وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں: وفاقی حکومت

کراچی میں گھریلو خاتون نے ڈکیتی کی کوشش کس طرح ناکام بنائی؟

لائیو: اوورسیز کو ای ووٹنگ کی سہولت دینا ’غیرمحفوظ‘ ہے: الیکشن کمیشن

لائیو: چیف جسٹس سے اپوزیشن کے سات رکنی وفد کی ملاقات

بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، خواجہ آصف

اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں کمی

پنجاب کو تاریخ ، تہذیب اور سیاحت کا ریجنل اور انٹرنیشنل مرکز بنانے کا منصوبہ

یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند نہیں کیا جا رہا، رانا تنویر حسین

چیف جسٹس سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی