
اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو کوئی آفر نہیں کی گئی۔ جس نے انہیں آفر کی اس کا نام بتا دیں۔وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں سیاسی استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ اور ہماری توجہ ملک میں سیاسی استحکام پر مرکوز ہے۔ سیاسی استحکام ہو گا تو ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ اور جمہوریت میں مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں۔ ڈیل، رہائی یا مقدمات ختم کرنے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔یہ بھی پڑھیں: افغان شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات بے بنیاد ہیں،پاکستانرانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مؤقف درست ہے کہ شواہد موجود ہیں۔ ملک مشکل سے پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے اور اب کوئی بحرانی کیفیت پیدا نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کو سرجوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ اور حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کو کوئی آفر نہیں کی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کو کس نے آفر کی؟ آج تک وہ نام تو بتا نہیں سکے۔مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ آئین و قانون میں احتجاج کے طریقے ہیں۔ اور آئین و قانون کے مطابق احتجاج کریں۔ پی ٹی آئی کو ہتھکنڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جبکہ وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کو فلور آف دی ہاؤس مذاکرات کی آفر کی تھی۔ ہم نے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔