لائیو: پیکا ایکٹ کے تحت ’محب وطن پاکستانیوں‘ کے لاہور میں ’نامعلوم شرپسندوں‘ پر مقدمات


اہم نکاتپیکا ایکٹ کے تحت لاہور میں ’نامعلوم شرپسندوں‘ پر تین مقدماتبارش کے باعث موٹروے اور ایکسپریس وے پر حادثات میں ہلاکتیں پرویز الہٰی کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرمعیشت کے تمام شعبوں میں بنیادی اصلاحات کر رہے ہیں: وزیر خزانہلاہور میں نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدماتپاکستان میں سوشل میڈیا پر حکومتی محکموں کے خلاف الزام تراشی کی روک تھام کے لیے لائے گئے قانون پیکا ایکٹ کے تحت لاہور میں تین مقدمے درج کیے گئے ہیں۔یہ مقدمات لاہور کے کوٹ لکھپت اور شاہدرہ ٹاؤن تھانوں میں درج کیے گئے ہیں۔تینوں مقدمات کے اندراج کی درخواستیں دینے والوں نے خود کو محب وطن پاکستانی شہری کے طور پر متعارف کرایا ہے جبکہ جن کو بطورِ ملزم نامزد کیا ہے اُن کو ’نامعلوم شرپسند عناصر‘ قرار دیا ہے۔مقدمات درج کرانے والوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اُن کو سوشل میڈیا پر ’وزیراعلی پنجاب اور اداروں کے خلاف ویڈیوز‘نظر آئی ہیں۔بارش کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتیںموٹروے پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایم 4 موٹروے پر ملتان کے قریب  بس حادثے میں دو مسافر ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ترجمان نے بتایا کہ کراچی سے سوات جانے والی مسافر بس آگے جانے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ موٹروے پولیس نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کروایا۔ایک الگ ٹریفک حادثے میں مانسہرہ ایکسپریس وے پر مسافر کوسٹر اُلٹنے سے ڈرائیور کی موت واقع ہو گئی جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے۔ادھر لاہور میں ریسکیو سروس نے اطلاع دی ہے کہ چھت گرنے سے جٹ چوک ٹھوکر بیاز بیگ میں ایک خاتون کی جان چلی گئی۔اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا، وزیر خزانہپاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں بنیادی اصلاحات کر رہی ہے۔ اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔جمعرات کو اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم معاشی اصلاحات کے لیے پُرعزم ہے۔’رائٹ سائزنگ کے لیے مکمل پلان تیار کیا ہے۔ محکموں کے تمام معاملات دیکھ کر ہی رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔‘انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔ حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، اپنے معاشی اہداف کا مکمل ادراک ہے۔’پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جس سے سرمایہ کاروں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔‘پرویز الہٰی عدالت میں پیش نہ ہوئےلاہور کی سپیشل سینٹرل کورٹ میں پرویز الٰہی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔جمعرات کی صبح چوہدری پرویز الٰہی عدالت میں پیش نہ ہوئے اور اُن کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔عدالت کو درخواست میں بتایا گیا کہ چوہدری پرویز الٰہی چل نہیں سکتے، ڈاکٹر نے انہیں بیڈ ریسٹ کا مشورہ دے رکھا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آئی ٹی گریجویٹس کی تربیت، خیبر پختونخوا حکومت کا دو سعودی کمپنیوں سے معاہدہ

ٹیکس نیٹ میں موجود ریٹیلرز پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے ، شہباز شریف

ای ووٹنگ سسٹم پر انڈیا، اسرائیل سے ہیکنگ کی کوشش کی گئی، ڈائریکٹر آئی ٹی کا سپریم کورٹ میں انکشاف

میٹرکس سمٹ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی تحریک ہے،حسن نثار

چیف جسٹس سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، پی ٹی آئی نے کیا اہم مطالبات پیش کیے؟

وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں: وفاقی حکومت

کراچی میں گھریلو خاتون نے ڈکیتی کی کوشش کس طرح ناکام بنائی؟

لائیو: اوورسیز کو ای ووٹنگ کی سہولت دینا ’غیرمحفوظ‘ ہے: الیکشن کمیشن

لائیو: چیف جسٹس سے اپوزیشن کے سات رکنی وفد کی ملاقات

بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، خواجہ آصف

اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں کمی

پنجاب کو تاریخ ، تہذیب اور سیاحت کا ریجنل اور انٹرنیشنل مرکز بنانے کا منصوبہ

یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند نہیں کیا جا رہا، رانا تنویر حسین

چیف جسٹس سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی