وادی کیلاش میں کشمیر مارخور کا کامیاب شکار، مقامی شہریوں کا جشن


چترال کی وادی کیلاش میں پہلی بار مارخور کے کامیاب شکار پر علاقے میں جشن منایا گیا ہے۔خیبر پختونخوا کے محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق یہ شکار وادی کیلاش کے علاقے رومبور میں پلارگاہ کے مقام پر کیا گیا۔چترال گول نیشنل پارک بفر زون میں نان ایکسپورٹیبل شکار امریکی شکاری  جیمز واکر نے کیا۔انہوں نے کشمیر مارخور کو نشانہ بنایا۔وائلڈ لائف کے محکمے کے حکام کے مطابق شکار کیے گئے جانور کے سینگوں کی لمبائی 45 انچ ہے۔مارخور شکار کرنے کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے شکاری جیمز واکر نے 45 ہزار ڈالر جمع کرائے تھے۔علاقے میں پہلے مارخور کے شکار کے بعد کیلاش قبیلے میں جشن کا سماں رہا۔ مقامی افراد نے امریکی شکاری کو پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا۔مقامی خواتین نے کیلاش کی روایتی موسیقی پر رقص بھی کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ایک امریکی شکاری نے تاریخ کی سب سے بڑی بولی 2 لاکھ 71 ہزار امریکی ڈالرز (ساڑھے 7 کروڑ پاکستانی روپے) دے کر کشمیری مارخور کا شکار کیا تھا۔چترال کے توشی شاشا کمیونٹی کے زیر انتظام گیم ریزرو میں ایک 80 سالہ امریکی نے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالر دے کر 49.5 انچ کے سینگ والے 11 سالہ کشمیری مارخور کا شکار کیا تھا۔امریکی شہری نے خیبر پختونخوا کے محکمہ وائلڈ لائف سے 2 لاکھ 71 ہزار امریکی ڈالر کے عوض شکار کا اجازت نامہ حاصل کیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

گورنر سندھ کا بھارت سےجیت پر قومی ٹیم کو ایک کروڑ روپے انعام دینےکا اعلان

بھارت کے خلاف کچھ خاص کرنے کی کوشش کریں گے، عاقب جاوید

ریحام خان کا عمران خان کی رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیش گوئی

فیصل واوڈا عمران خان سے متعلق بڑا دعویٰ

ہم نے سیاست قربان کر کے پاکستان کو بچایا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

پنجاب حکومت کا مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہ

پاکستان کو عظیم بنائیں گے، بھارت کو پیچھے چھوڑیں گے، وزیراعظم

وادی کیلاش میں کشمیر مارخور کا کامیاب شکار، مقامی شہریوں کا جشن

وانا ایگریکلچر پارک صوبائی حکومت کی عدم توجہی کا شکار

حماس نے چھ مغوی آئی ڈی ایف کے حوالے کر دیے، یرغمالی ’جہنم کی گہرایئوں سے واپس لوٹے ہیں: اسرائیلی صدر

صارف عدالتوں کو بند کرنے کا فیصلہ، ’یہی عدالت تھی جس سے فوری انصاف ملتا تھا‘

حماس نے پانچ مغوی آئی ڈی ایف کے حوالے کر دیے، یرغمالی ’جہنم کی گہرایئوں سے واپس لوٹے ہیں: اسرائیلی صدر

بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ دوبارہ خزانے میں آئے گا: وزیر اعظم

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ججز سنیارٹی لسٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی