یمنی حوثیوں نے7ڈرون مار گرائے، امریکا کی تصدیق


امریکا کی جانب سے یمن میں فضائی حملے جاری ہیں تاہم اس دوران اب تک 7 جدید ترین ریپر ڈرون طیارے تباہ ہوچکے ہیں۔ امریکا نے گزشتہ ماہ سے یمن میں حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، حملوں کا مقصد حوثیوں کو بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں سے باز رکھنا ہے، تاہم اس دوران امریکا کو 7 جدید 'ریپر' ڈرون طیاروں سے ہاتھ دھونا پڑا جن کی مجموعی مالیت 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔فوجی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ ڈرون طیارے گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران مار گرائے گئے، ان میں سے 3 گزشتہ ہفتے کے دوران گرے، یہ صورتحال حوثیوں کی ڈرون طیاروں کو نشانہ بنانے کی بہتر صلاحیت کا اظہار کرتی ہے۔حکام نے بتایا کہ یہ ڈرون طیارے یا تو حملہ آور مشن پر تھے یا نگرانی کررہے تھے، ان میں بعض زمین پر جبکہ بعض پانی میں گرکر تباہ ہوئے۔ ایک دفاعی اہلکار نے کہا کہ اگرچہ ان ڈرونز کے گرنے کی ممکنہ وجہ دشمنوں کی فائرنگ ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ جدید ڈرونز "جنرل آٹومکس" کمپنی تیار کرتی ہے، جن میں سے ہر ایک کی قیمت تقریباً 3 کروڑ ڈالر ہے، یہ ڈرون عام طور پر 12 ہزار 100 میٹر سے زائد بلندی پر پرواز کرتا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن میں حوثیوں کیخلاف وسیع فوجی مہم کا حکم دیا ہوا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ بحری تجارتی راستے پر حوثیوں کے حملے بند کرانے کیلئے "تباہ کن طاقت" استعمال کی جائے گی۔گزششتہ ماہ سے اب تک حوثیوں کے ٹھکانوں پر 750 سے زیادہ حملے کیے جا چکے ہیں جن میں درجنوں افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ یمن نے غزہ میں اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کیخلاف حملوں کا اعلان کررکھا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سپین اور پرتگال میں بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش، نظامِ زندگی متاثر

کینیڈین پارلیمانی انتخابات: لبرل پارٹی کو کنزرویٹو پر برتری حاصل

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

یوکرین جنگ: ’تین دن کی عارضی جنگ بندی‘ سے پوتن کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

مودی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے بے نقاب

پہلگام واقعہ بھارت کی اپنی نااہلی ہے، بلاول بھٹو

انڈیا کا فرانس سے 26 رفال جنگی طیارے خریدنے کے لیے اربوں ڈالر کا معاہدہ

انڈین حکومت پر تنقید کرنے والی بھوجپوری گلوکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

جنرل کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

’وہاں میرا کوئی نہیں‘، 35 سال سے انڈیا میں مقیم پاکستانی خاتون کو واپسی کا حکم

ولادیمیر پیوٹن نے عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا

امیگریشن پالیسی، مہنگائی اور ہاؤسنگ کا بحران: ’کینیڈا کے انتخابات ملک میں تارکینِ وطن کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے‘

بھارت پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کا جواز تیار کر رہا ہے، امریکی اخبار کا دعویٰ

ٹائٹینک کے بچ جانیوالے مسافر کا خط کروڑوں میں فروخت

امریکہ پاکستان اور انڈیا سے رابطے میں، ’ذمہ دارانہ حل پر زور‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی