سابق طالبان کمانڈر کا امریکی عدالت میں فوجیوں کے قتل اور اسلحے کی فراہمی کا اعتراف


سابق طالبان کمانڈر نے امریکی فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے لیے سہولت کاری کرنے اور صحافیوں کے اغوا میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق حاجی نجیب اللہ نے مین ہٹن کی وفاقی عدالت میں اپیل جمع کرائی جس میں انہوں نے دہشت گردی کی کارروائیوں اور یرغمال بنانے کی سازش میں مالی امداد فراہم کرنے کا جرم قبول کیا ہے۔انہوں نے امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے اور 2008 میں دی نیویارک ٹائمز کے رپورٹر اور ایک اور صحافی کو اغوا کرنے میں مرکزی کردار ادا کرنے کا اعتراف کیا۔نجیب اللہ نے جج کیتھرین پولک فیلا کو بتایا کہ انہوں نے 2007 سے 2009 تک طالبان کو ہتھیار اور مالی امداد فراہم کی، یہ جانتے ہوئے کہ اسے ’افغانستان پر قابض امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے اور انہیں مارنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔‘نجیب اللہ نے کہا کہ ’طالبان کو فراہم کی گئی امداد کے نتیجے میں امریکی فوجی مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے صوبہ وردک میں طالبان کمانڈر کے طور پر ان کا کردار بھی تھا۔ ’میرے ماتحت جنگجو خودکش بمباروں، خودکار ہتھیاروں، دیسی ساختہ بموں اور راکٹ سے چلنے والے دستی بموں کا استعمال کرتے ہوئے امریکی فوجیوں اور ان کے اتحادیوں کے خلاف حملوں کی تیاری کرتے تھے۔‘49 سالہ نجیب اللہ نے کہا کہ وہ ڈیوڈ روہدے اور ان کے ساتھیوں کو یرغمال بنانے میں بھی ملوث تھے تاکہ تاوان اور امریکی حکومت کے زیرِ حراست طالبان قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جا سکے۔نیویارک ٹائمز کے سابق رپورٹر اور افغان صحافی طاہر لودین کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ طالبان رہنما کا انٹرویو کرنے جا رہے تھے۔ دونوں افراد 10 نومبر 2008 کو اپنے اغوا کے سات ماہ بعد پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان کے زیر کنٹرول کمپاؤنڈ سے ڈرامائی طور پر فرار ہو گئے۔ڈیوڈ روہدےجو اب میں قومی سلامتی کے لیے سینیئر ایگزیکٹو ایڈیٹر کے طور پر کام کرتے ہیں، کارروائی میں شریک تھے۔نجیب اللہ کو 23 اکتوبر کو سزا کا سامنا کرنے کے لیے بیڑیوں اور ہتھکڑیوں میں کمرۂ عدالت سے باہر لے جایا گیا۔ نجیب اللہ اور استغاثہ کی طرف سے دستخط شدہ معاہدے کے تحت انہیں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سپین اور پرتگال میں بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش، نظامِ زندگی متاثر

کینیڈین پارلیمانی انتخابات: لبرل پارٹی کو کنزرویٹو پر برتری حاصل

کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی کے مارک کارنی کی جیت

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

یوکرین جنگ: ’تین دن کی عارضی جنگ بندی‘ سے پوتن کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

مودی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے بے نقاب

پہلگام واقعہ بھارت کی اپنی نااہلی ہے، بلاول بھٹو

انڈیا کا فرانس سے 26 رفال جنگی طیارے خریدنے کے لیے اربوں ڈالر کا معاہدہ

انڈین حکومت پر تنقید کرنے والی بھوجپوری گلوکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

جنرل کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

’وہاں میرا کوئی نہیں‘، 35 سال سے انڈیا میں مقیم پاکستانی خاتون کو واپسی کا حکم

ولادیمیر پیوٹن نے عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا

امیگریشن پالیسی، مہنگائی اور ہاؤسنگ کا بحران: ’کینیڈا کے انتخابات ملک میں تارکینِ وطن کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے‘

بھارت پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کا جواز تیار کر رہا ہے، امریکی اخبار کا دعویٰ

ٹائٹینک کے بچ جانیوالے مسافر کا خط کروڑوں میں فروخت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی