پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیا کے ساتھ ’لفظی جنگ‘ کے اثرات؟


کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2732 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار  675 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔معاشی امور کے ماہر عبدالعظیم کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان معاملات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں ایسی صورت حال میں سرمایہ کار محتاط ہیں۔ اس کے علاوہ عالمی سٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ کے اثرات بھی پاکستان جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’اس وقت غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں رسک اورژن کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، جس کا مطلب ہے کہ وہ خطرے سے بچتے ہوئے مارکیٹ میں ٹریڈنگ کر رہے ہیں۔‘ان کے بقول ’اسی طرح مقامی سرمایہ کار بھی بے یقینی کے باعث محتاط نظر آ رہے ہیں جو مارکیٹ میں مزید مندی کا سبب بن رہا ہے۔‘ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد ظفر پراچہ نے سٹاک مارکیٹ میں کمی کے حوالے سے اردو نیوز کو بتایا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان جاری لفظوں کی جنگ کے اثرات مارکیٹ پر پڑ رہے ہیں۔دونوں ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات کو محدود کرنا اور ایک دوسرے کے شہریوں کو وطن واپس بھیجنے جیسے اقدامات کے بعد صورت حال بلکل مختلف ہے۔محمد ظفر پراچہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ایسی صورت حال میں سرمایہ کار محتاط انداز میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت کے توازن میں کمی دیکھی جا رہی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ منفی نمبرز میں ٹریڈ کرتی نظر آ رہی ہے۔‘ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کی مارکیٹ پھر بھی سٹیبل ہے۔ عوام اپنے اداروں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔ امید ہے جلد ہی مارکیٹ اپنی پرانی پوزیشن پر آ جائے گی۔‘انہوں نے اس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’گزشتہ روز مارکیٹ منفی سمت میں ٹریڈنگ کے بعد مثبت سمت میں جاتی نظر آئی۔‘  معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ غیر یقینی کی صورت حال کے پیش نظر، سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے اور مارکیٹ کی صورت حال پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر

ایل او سی کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹ تباہ کردی

اسحٰق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر اہم پریس کانفرنس کچھ دیر بعد

ایل او سی کی خلاف ورزی، پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب

نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان میں ’گرمی کا نیا ریکارڈ‘ یا بارشیں؟

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیا کے ساتھ ’لفظی جنگ‘ کے اثرات؟

نوشکی میں تیل بردار ٹرک میں آگ: جب ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد ’نامعلوم‘ شخص اپنی جان پر کھیل کر ٹرک کو آبادی سے دور لے گیا

سپریم کورٹ میں نوکریوں کا اعلان

انڈیا اگلے 24 سے 36 گھنٹے میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے: پاکستانی وزیر اطلاعات

پاکستان کا خوف، بھارتی رافیل طیارے سرحد کے قریب آ کر واپس فرار

پہلگام حملے کے بعد انڈیا سے پاکستانی مریضوں کی واپسی: ’بچوں کے دل کا کیا علاج ہوتا، ہمارا تو اپنا دل کرچی کرچی ہو گیا‘

بڑے صوبائی اخراجات، 11واں این ایف سی لانے کا حکومتی فیصلہ

بنوں میں دہشتگرد حملہ، ایس ایچ او اور کانسٹیبل زخمی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی