بھارتی شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کے بعد ایک اور اعلیٰ عہدے دار کی تنزلی


بھارتی فوجی قیادت تاش کے پتوں کی طرح بکھرنے لگی،ایک اعلیٰ فوجی عہدے دار کے بعد دوسرے کی بھی تنزلی کردی گئی ہے۔ مودی سرکار کو اعلیٰ فوجی قیادت سے واضح انکار مل چکا ہے، اس بار نائب فضائی سربراہ ایئر مارشل ایس پی دھارکر نے انکار کیا ہے۔ شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کو پہلے ہی تبدیل کیا جا چکا ہے۔ایئر مارشل ایس پی دھارکر کو سات ماہ بعد ہی عہدے سے ہٹادیا گیا ، ایئر مارشل ایس پی دھارکر، جو گزشتہ رات رافیل طیاروں کی جارحانہ پروازوں کے نگران تھے، اُن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کو فوری اور مؤثر طور پر روکا، نائب فضائی سربراہ نے اپنے پائلٹس کی رافیل ہینڈلنگ پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔بھارتی رافیل طیارے پاکستانی جدید ریڈارز کے سامنے بے بس ہوئے اور راستہ بھول گئے ،لائن آف کنٹرول کو جارحانہ طور پر کھوجنے کا ٹاسک لئے رافیل کو پاکستانی ریڈارز نے جام کر دیا ، طیارے ایک اور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا شکار ہو گئے۔ایئر مارشل نرمدیشور تیواری کو نیا نائب فضائی سربراہ مقرر کیا گیا ہے تاکہ بھارتی فضائیہ میں ہم آہنگی قائم رکھی جا سکے۔ نائب فضائی سربراہ کی برطرفی نے بھارتی فضائیہ میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے۔پہلگام فالس فلیگ کے بعد یہ دوسری بڑا عسکری تبدیلی ہے، اعلیٰ فوجی قیادت میں تیز رفتار تبدیلیاں بی جے پی کے فاشسٹ ایجنڈے اور افواج کی پیشہ ورانہ خودمختاری کے درمیان بداعتمادی کا ثبوت ہیں۔دفاعی ماہرین آئندہ دنوں میں مزید عسکری استعفوں اور تبدیلیوں کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سڈنی فائرنگ: حملہ آور باپ بیٹا نکلے، پولیس نے نام ظاہر کر دیے

سڈنی فائرنگ: مسلمان پھل فروش نے سیکڑوں افراد کی جان بچا لی، حکومت نے ہیرو قرار دے دیا

تھانے میں پڑا سر، ادھ جلا شناختی کارڈ اور گرل فرینڈ کو کال: جب مشرف پر حملے میں ملوث شخص فضائیہ کی وردی میں فرار ہو گیا

احمد ال احمد: بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پانے والے ’ہیرو‘ جنھیں ٹرمپ اور نتن یاہو نے بھی خراج تحسین پیش کیا

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’دوست نے بتایا تمہاری تصویر وائرل ہے، تمہیں حملہ آور کہا جا رہا ہے‘

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’یہ میں نہیں ہوں، پلیز اس تصویر کو شیئر نہ کریں‘

’ایسا لگ رہا تھا فائرنگ کبھی نہیں رُکے گی‘: بونڈائی کے ساحل پر عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

وہ لمحہ جب ایک نہتے شخص نے بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پا لیا

چینی سرجنز نے خاتون کے کٹے ہوئے کان کی پاؤں میں پیوندکاری کیوں کردی؟

امریکا میں فائرنگ، براؤن یونیورسٹی میں 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی

افغانستان دہشتگردی کا گڑھ، خطے کیلیے سنگین خطرہ قرار

امریکا میں سزائے موت کے قیدی کی انوکھی فرمائش، عالمی توجہ حاصل

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر اندھا دھند فائرنگ سے 10 شہری ہلاک

’آپریشن گولڈن ڈائنامائٹ‘: جب وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ’بپھرے ہوئے سمندر‘ میں خفیہ سفر کر کے نوبیل امن انعام لینے ناروے پہنچیں

امریکی اسپیشل فورسز کا چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپہ، دفاعی سامان ضبط

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی