پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے انڈین ایئرلائینزکوبڑا نقصان


بھارتی ائیرلائن ائیر انڈیا نے پاکستانی فضائی حدود بند ہونے پر نقصان کی تلافی کے لیے بھارتی حکومت کو خط لکھ دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق خط میں کہا گیا ہےکہ پاکستانی فضائی حدود کی پابندی ایک سال رہی تو ائیرلائن کو 60 کروڑ ڈالر نقصان ہوگا۔ ائیر انڈیا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ہونے والے نقصان کی تلافی کی جائے۔خیال رہےکہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ائیرانڈیا سمیت دیگر بھارتی ائیرلائنز کو طویل سفر کے باعث زیادہ اخراجات اٹھانا پڑ رہے ہیں اور مسافروں کو بھی تاخیر کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ائیر انڈیا کو روزانہ 20کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوتا ہے، شمالی امریکا، یورپ، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ کے لیے بھارتی طیارے طویل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی ائیرلائنز کی پروازوں کے دورانیے میں 2 سے 4 گھنٹےکا اضافہ ہوگیا ہے۔ طویل روٹ کی وجہ سے مسافر متاثر ہوتے ہیں، پروازوں میں تاخیر ہوتی ہے اور اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے۔اخراجات میں اضافے کے علاوہ بھارتی ائیرلائنز کے عملےکو ڈیوٹی ٹائم میں اضافے اور آرام میں کمی کی مشکلات بھی کا سامناہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کو برطرف کردیا گیا

اسرائیل میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔۔ کتنا نقصان ہوا؟

اسرائیلی جنگلات میں لگی آگ: ’اپنی سروس میں بہت سے واقعات دیکھے لیکن یہ میری زندگی کی سب سے مشکل آگ ہے‘

ٹیرف پر مذاکرات کی پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکہ ’خلوص‘ کا مظاہرہ کرے: چین

بھارت پہلگام واقعے پر ایسا ردعمل دے جو خطے میں کشیدگی کو ہوا نہ دے: امریکی نائب صدر

پاکستان اور بھارت مل کر کشیدگی کو حل کریں: امریکا کا مطالبہ

ٹیرف پر مذاکرات کی پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن امریکہ ’خلوص‘ کا مظاہرہ کرے: چین

بیمار دلہن سے اسپتال میں ہی شادی کر لی۔۔ انوکھا واقعہ کس جگہ پیش آیا؟

صلاح الدین ایوبی سے نتن یاہو تک: شامی دروز فرقہ جس کے ’تحفظ‘ کے لیے اسرائیل نے دمشق میں بمباری کی

پہلگام حملے کے ’مجرموں اور منصوبہ سازوں‘ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے: انڈین وزیر خارجہ

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے انڈین ایئرلائینزکوبڑا نقصان

آذربائیجان کا پاکستان کے حق میں بیان سامنے آگیا

عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کی فلسطین کے ساتھ غیرمتزلزل اظہار یکجہتی

ترکیہ کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، چیئرمین گریٹ یونٹی پارٹی

پہلگام واقعہ ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن ثابت، خفیہ دستاویز منظر عام پر آ گئیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی