پاکستان اور بھارت مل کر کشیدگی کو حل کریں: امریکا کا مطالبہ


امریکا نے پاکستان اور بھارت سے پہلگام حملے کے بعد بڑھتی کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے بدھ کو بات کی تھی جس میں سیکرٹری روبیو نے دونوں ملکوں سے کہا کہ وہ ایسا ذمہ دارانہ حل نکالیں جس سے جنوب ایشیا میں طویل المدتی امن اور علاقائی استحکام برقرار رہے۔  سیکرٹری روبیو نے کہا کہ امریکا دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہے۔امریکی وزیر خارجہ کی دونوں ممالک کے رہنماوں سے ٹیلےفون پر بات کے بعد جنگ کے بادل چھٹنا شروع ہوئے ہیں تاہم بھارت کے بعض رہنماؤں کی جانب سے اشتعال انگیزی تاحال برقرار رہے۔ایک سوال پر ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا مسلسل رابطے میں ہے، ٹرمپ انتظامیہ مسلسل رابطے برقرار رکھے ہوئے ہے اور دونوں فریقوں سے کہہ رہی ہے کہ وہ زمہ دارانہ حل نکالیں۔محکمہ خارجہ کی ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکی حکومت دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ کھڑی ہے۔ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ جیسا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے ہفتے وزیراعظم نریندر مودی سے کہا تھا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ کھڑا ہے اور بھارتی وزیراعظم مودی کو امریکا کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ساحلوں پر 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کو برطرف کردیا گیا

عراق کا وہ علاقہ جہاں کے باسی ’ہر لمحہ موت کے خوف میں‘ گزارتے ہیں

اسرائیل میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔۔ کتنا نقصان ہوا؟

اسرائیلی جنگلات میں لگی آگ: ’اپنی سروس میں بہت سے واقعات دیکھے لیکن یہ میری زندگی کی سب سے مشکل آگ ہے‘

ٹیرف پر مذاکرات کی پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکہ ’خلوص‘ کا مظاہرہ کرے: چین

بھارت پہلگام واقعے پر ایسا ردعمل دے جو خطے میں کشیدگی کو ہوا نہ دے: امریکی نائب صدر

پاکستان اور بھارت مل کر کشیدگی کو حل کریں: امریکا کا مطالبہ

ٹیرف پر مذاکرات کی پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن امریکہ ’خلوص‘ کا مظاہرہ کرے: چین

بیمار دلہن سے اسپتال میں ہی شادی کر لی۔۔ انوکھا واقعہ کس جگہ پیش آیا؟

صلاح الدین ایوبی سے نتن یاہو تک: شامی دروز فرقہ جس کے ’تحفظ‘ کے لیے اسرائیل نے دمشق میں بمباری کی

پہلگام حملے کے ’مجرموں اور منصوبہ سازوں‘ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے: انڈین وزیر خارجہ

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے انڈین ایئرلائینزکوبڑا نقصان

آذربائیجان کا پاکستان کے حق میں بیان سامنے آگیا

عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کی فلسطین کے ساتھ غیرمتزلزل اظہار یکجہتی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی