ساحلوں پر 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری


چلی اور ارجنٹائن کے جنوبی ساحلوں پر 7.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈریک پاسیج میں ارجنٹائن کے شہر یوشوایا سے 219 کلومیٹر (173 میل) جنوب میں سمندر کے نیچے تھا جو کیپ ہارن اور انٹارکٹیکا کے درمیان واقع ہے۔چلی کے حکام نے جمعہ کے روز ملک کے انتہائی جنوب میں واقع آبنائے میگیلان کے تمام ساحلی علاقوں کے لیے انخلاء کا الرٹ جاری کر دیا۔ چلی کی نیشنل سروس فار ڈیزاسٹر پریوینشن اینڈ ریسپانس نے عوام کو پیغام بھیجتے ہوئے کہا سونامی کے خطرے کی وجہ سے میگیلان کے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ارجنٹائن کے شہر یوشوایا جو دنیا کا سب سے جنوبی شہر سمجھا جاتا ہے میں مقامی حکام نے بیگل چینل میں پانی سے متعلق تمام سرگرمیوں اور نیویگیشن کو کم از کم تین گھنٹوں کے لیے معطل کر دیا ہے۔ تاہم، اب تک یوشوایا سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی انخلاء کی ضرورت پیش آئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شدت کا زلزلہ سونامی کا سبب بن سکتا ہے جس کی وجہ سے چلی اور ارجنٹائن کے ساحلی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اسرائیل کے حامی کاروباری مراکز پر حملے، امریکہ میں اردن کے شہری کو 6 سال قید

ایک خانہ بدوش سمگلر جس نے پاکستان میں یورپ جانے کے خواب کو گھناؤنے کاروبار میں بدل دیا

ایک خانہ بدوش سمگر جس نے پاکستان میں یورپ جانے کے خواب کو گھناؤنے کاروبار میں بدل دیا

چین کا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونے کا بڑا اعلان، بھارت پریشان

امریکا نے امن مذاکرات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر دیا

امریکہ نے امن مذاکرات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر دیا

پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے دفاع کیلئے ساتھ کھڑا ہوگا، وکٹر گاؤ

ساحلوں پر 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کو برطرف کردیا گیا

عراق کا وہ علاقہ جہاں کے باسی ’ہر لمحہ موت کے خوف میں‘ گزارتے ہیں

اسرائیل میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔۔ کتنا نقصان ہوا؟

اسرائیلی جنگلات میں لگی آگ: ’اپنی سروس میں بہت سے واقعات دیکھے لیکن یہ میری زندگی کی سب سے مشکل آگ ہے‘

ٹیرف پر مذاکرات کی پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکہ ’خلوص‘ کا مظاہرہ کرے: چین

بھارت پہلگام واقعے پر ایسا ردعمل دے جو خطے میں کشیدگی کو ہوا نہ دے: امریکی نائب صدر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی