اسرائیل کے حامی کاروباری مراکز پر حملے، امریکہ میں اردن کے شہری کو 6 سال قید


امریکی عدالت نے اسرائیل کی ممکنہ حمایت کرنے والے کاروباری مراکز پر حملے کے جرم میں اردن کے شہری کو چھ سال کی سزائے قید سنا دی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ 44 سالہ اردن کے شہری ہاشم یونس نے توانائی کی تنصیب کو اڑانے کی دھمکی دی تھی۔عدالتی دستاویزات کے مطابق ہاشم یونس نے گزشتہ سال جون میں ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں کاروباروں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں چار لاکھ 50 ہزار ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔محکمہ انصاف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہاشم یونس نے رات کے اوقات میں ماسک پہنے ہوئے کاروباری مراکز کے دروازوں کے شیشے توڑے اور ایک ’انتباہی خط‘ بھی چھوڑا۔بیان کے مطابق خط میں امریکی صدر کو مخاطب کیا گیا ہے اور متعدد سیاسی مطالبات کیے گئے ہیں۔خط میں ’امریکہ بھر میں ہر چیز کو دھماکے سے اڑانے یا تباہ‘ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے، بالخصوص ان کمپنیوں یا فیکٹریوں کو جو ’اسرائیل کی نسل پرست ریاست کی حمایت کر رہی ہیں۔‘محکمہ انصاف نے مزید کہا ہے کہ ایک حملے میں ہاشم یونس نے فلوریڈا کے علاقے ویج فیلڈ میں واقع سولر پاور فسیلیٹی پر دھاوا بولا اور کئی گھنٹوں تک سولر پینلز کو تباہ کرتا رہا۔بیان میں محکمہ انصاف نے مزید بتایا ہے کہ اورلینڈو میں واقع صنعتی گیس ڈسٹریبیوشن ڈیپو سے ایک اور خط ملا تھا جس میں ’ہر چیز کو دھماکے سے اڑانے یا تباہ‘ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد ہاشم یونس کو 11 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ولادیمیر پوتن کی جنگ بندی کی پیشکش پر یوکرین کا جواب مبہم ہے: روس

دوسری مدت کیلئے آسٹریلوی وزیراعظم نے میدان مار لیا

بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والے آسٹریلوی وزیراعظم البانیز کی عام انتخابات میں جیت

امریکہ کے وڈ پیکرز کا ’فَنی کرائم‘، درجنوں گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے

دفاعی بجٹ 13 فیصد بڑھانے کا فیصلہ

پہلگام حملہ، انڈیا نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگا دی

پہلگام حملہ، انڈیا نے پاکستان سے تمام درآمدات پر پابندی لگا دی

امریکا نے روس اور یوکرین امن مذاکرات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر دیا

پہلگام واقعے میں بھارت کشمیری عوام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، واعظ عمر فاروق

انڈین ریاست گوا کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک، 55 زخمی

انڈین ریاست گوا کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

چینی کاروبار ٹرمپ کی ٹیرف جنگ کے خلاف ڈٹ گئے: ’ہمارے پاس امریکہ کے متبادل ممالک موجود ہیں‘

’کہاں جائیں‘، لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری جنگ کے خطرے کے سائے میں

اسرائیل کے حامی کاروباری مراکز پر حملے، امریکہ میں اردن کے شہری کو 6 سال قید

ایک خانہ بدوش سمگلر جس نے پاکستان میں یورپ جانے کے خواب کو گھناؤنے کاروبار میں بدل دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی