پہلگام واقعے میں بھارت کشمیری عوام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، واعظ عمر فاروق


حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد ہونے والے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے خمیازہ کشمیری عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ پہلگام واقعے کی مذمت کے باوجود کشمیری عوام کو ہی اس کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ الطاف لالی اور غلام رسول کی موت کو ان کے اہلخانہ نے ماورائے عدالت قتل قرار دیا۔ الطاف لالی اور غلام رسول کی موت کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔حریت رہنما نے کہا کہ ہزاروں کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے گرفتا کرلیا ہے، سیکڑوں مکانات گرائے گئے۔ کئی کشمیری خاندانوں کو بے گھر کردیا گیا ہے۔دوسری جانب کشمیری سیاح نے پہلگام واقعے پر بھارتی اینکر کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا، سیاح سے سوال کے جوابات پر اینکر کو منہ کی کھانی پڑی۔تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی میڈیا کا ہندوؤں کو نشانہ بنانے کا تاثر دینے کا پروپیگنڈا ناکام ہوگیا۔متعصب بھارتی میڈیا اینکر امیش دیوگن نے پروگرام میں پہلگام واقعہ کو ہندوؤں پر حملہ قرار دینے کی کوشش کی لیکن سیاح سے سوال کے جوابات پر اینکر کو منہ کی کھانی پڑی۔امیش دیوگن نے سیاح سے پوچھا کیا آپ نے دیکھا کیسے حملہ آور ہندوؤں کونشانہ بنا رہے تھے؟ تو سیاح نے جواب دیا مقامی کشمیریوں نے زخمیوں،متاثرین کی محفوظ مقام پر منتقلی میں بہت مدد کی۔سیاح کا جواب سن کر بھارتی اینکربوکھلا گیا اور گفتگو کودوبارہ ہندوؤں کو نشانہ بنانے سے جوڑنے لگا تاہم سیاح نے بھارتی اینکر کوجواب دیا کہ مقامی کشمیریوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر ہمارا تحفظ کیا۔ زخمیوں کی مدد کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی

ولادیمیر پوتن کی جنگ بندی کی پیشکش پر یوکرین کا جواب مبہم ہے: روس

دوسری مدت کیلئے آسٹریلوی وزیراعظم نے میدان مار لیا

بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والے آسٹریلوی وزیراعظم البانیز کی عام انتخابات میں جیت

امریکہ کے وڈ پیکرز کا ’فَنی کرائم‘، درجنوں گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے

دفاعی بجٹ 13 فیصد بڑھانے کا فیصلہ

پہلگام حملہ، انڈیا نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگا دی

پہلگام حملہ، انڈیا نے پاکستان سے تمام درآمدات پر پابندی لگا دی

امریکا نے روس اور یوکرین امن مذاکرات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر دیا

پہلگام واقعے میں بھارت کشمیری عوام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، واعظ عمر فاروق

انڈین ریاست گوا کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک، 55 زخمی

انڈین ریاست گوا کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

چینی کاروبار ٹرمپ کی ٹیرف جنگ کے خلاف ڈٹ گئے: ’ہمارے پاس امریکہ کے متبادل ممالک موجود ہیں‘

’کہاں جائیں‘، لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری جنگ کے خطرے کے سائے میں

اسرائیل کے حامی کاروباری مراکز پر حملے، امریکہ میں اردن کے شہری کو 6 سال قید

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی