امریکہ کے وڈ پیکرز کا ’فَنی کرائم‘، درجنوں گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے


امریکی ریاست میساچوسٹس کے علاقے راک پورٹ کے رہائشیوں کو کم و بیش ویسی ہی صورت حال کا سامنا ہے جیسا وڈ پیکر کارٹون میں اس کے مقابل آنے والوں کو ہوتا تھا۔ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق شہر میں آنے والے چند وڈ پیکرز نے لوگوں کی گاڑیوں کے شیشے توڑنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔عام وڈ پیکر کی نسبت جسمانی طور پر کچھ بڑے وڈ پیکر کو جب بھی اپنا آپ شیشے میں دکھائی دیتا ہے تو وہ اسے ایک اور پرندہ سمجھتے ہوئے اس پر حملہ آور ہو جاتا ہے۔چونکہ وڈ پیکر کو یہ نام دیا ہی اسی لیے گیا ہے کہ وہ لکڑی میں سوراخ کر سکے اس لیے شیشے کو توڑ دینا اس کے لیے زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی چونچ کافی مضبوط ہوتی ہے اور وہ اس کی مدد سے درخت کے تنے میں سوراخ کر کے اپنے لیے گھر بھی بنا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران وڈ پیکر نے درجنوں گاڑیوں کے شیشے توڑے ہیں جس کے بعد لوگوں نے گاڑیوں کے  شیشوں اور سائیڈ مررز پر کور چڑھانا شروع کر دیے ہیں۔اپنی گاڑی کے بچاؤ کے لیے یہی طریقہ استعمال کرنے والے بین فیوالورو کا کہنا ہے کہ ’ہر کوئی پرندے کی کارروائیوں پر ہنستا ہے مگر کوئی بھی اس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا بلکہ ہمیشہ چاہتا ہے کہ وہ واپس آئے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے پچھلے کئی برسوں کے دوران اپنی رہائش کے آس پاس کئی بار وڈ پیکرز کو دیکھا جنہوں نے چونچ مار مار کر بعض درختوں کا برا حال کر دیا تھا تاہم شیشے پر حملہ ایک نیا رجحان ہے۔‘ان کے مطابق ’شروع میں میں سمجھتا رہا کہ شاید پڑوس کا کوئی بچہ شرارت کر رہا ہے لیکن پھر ایک روز میری بھابی نے تقریباً 21 انچ کے وڈ پیکر کو سائیڈ مرر پر بیٹھے دیکھا۔‘ماہرین کا کہنا ہے کہ وڈ پیکر عموماً شیشوں سے نہیں الجھتے اور ان کا یہ نیا طرز عمل حیران کن ہے (فوٹو: وائلڈ لائف ڈاٹ کام)سینیئر بائیالوجسٹ پامیلا ہنٹ کا کہنا ہے کہ وڈ پیکر کی اس قسم کو پائلی ایٹڈ کہتے ہیں اور یہ کافی مضبوط ہونے کی وجہ سے شیشے کو توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم یہ رویہ عجیب اس لحاظ سے ہے کہ پہلے اس نے ایسا نہیں کیا۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کافی پرندے شیشے میں خود کو دیکھ کر حملہ کرتے ہیں مگر ایسا پہلے کبھی وڈ پیکر کے بارے میں نہیں سنا تھا۔ یہ عام طور پر اپنے مخالف کو چونچ نہیں مارتے بلکہ پیچھا کرتے ہیں۔‘علاقے کی رہائشی باربرا سمتھ کہتی ہیں کہ میٹنگ سیزن میں پائلی ایٹڈ پرندے ایسا کرتے ہیں  مگر یہ جلد ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔انہوں نے پرندوں کو گڈ لک کہتے ہوئے کہا کہ ’وڈ پیکر وہی کرتا ہے جو وہ کرتا ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ وڈ پیکرز نے میڈیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا لی ہے اور یہ ایک لطف اندوز کرنے والی بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ راک پورٹ کا یہ چھوٹا سا قصبہ دنیا بھر میں پرسکون اور محفوظ ترین علاقہ ہے اور اگر یہاں برسوں بعد کوئی جرم ہوا ہے تو اسی پرندے نے کیا ہے لیکن ہے یہ فنی کرائم۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

برطانوی پولیس نے ’دہشت گردی کے شبے میں‘ پانچ افراد گرفتار کر لیے

جنگل کی سیر کرتے ہائیکرز کے ہاتھ کروڑوں کی مالیت کا خزانہ لگ گیا

پراسرار بیماری کا شکار نوجوان، جو ٹھنڈے کو گرم اور گرم کو ٹھنڈا محسوس کرتا ہے

سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی

ولادیمیر پوتن کی جنگ بندی کی پیشکش پر یوکرین کا جواب مبہم ہے: روس

دوسری مدت کیلئے آسٹریلوی وزیراعظم نے میدان مار لیا

بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والے آسٹریلوی وزیراعظم البانیز کی عام انتخابات میں جیت

امریکہ کے وڈ پیکرز کا ’فَنی کرائم‘، درجنوں گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے

دفاعی بجٹ 13 فیصد بڑھانے کا فیصلہ

پہلگام حملہ، انڈیا نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگا دی

پہلگام حملہ، انڈیا نے پاکستان سے تمام درآمدات پر پابندی لگا دی

امریکا نے روس اور یوکرین امن مذاکرات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر دیا

پہلگام واقعے میں بھارت کشمیری عوام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، واعظ عمر فاروق

انڈین ریاست گوا کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک، 55 زخمی

انڈین ریاست گوا کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی