برطانوی پولیس نے ’دہشت گردی کے شبے میں‘ پانچ افراد گرفتار کر لیے


برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے ’دہشت گردی میں ملوث ہونے ‘ کے شبے میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق لندن میٹروپولیٹن پولیس نے ان گرفتاریوں سے متعلق اتوار کو ایک بیان کے ذریعے آگاہ کیا۔پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ’یہ افراد لندن، سونڈن اور گریٹر مانچسٹر کے علاقوں سے گرفتار کیے گئے اور ان گرفتاریوں کا تعلق ’مخصوص جگہوں کو نشانہ بنانے کے ایک مشتبہ منصوبے‘ سے ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ گرفتار ہونے والوں کی عمریں 29 سے 46 برس کے درمیان ہیں اور ان کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ’دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری‘ کر رہے تھے۔میٹروپولیٹن پولیس کے انسداد دہشت گردی کے سربراہ ڈومینک مرفی نے کہا کہ ’یہ تیزرفتار تحقیقات ہیں اور ہم متاثرہ جگہ پر موجود لوگوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ انہیں اپ ڈیٹ رکھا جا سکے۔‘انہوں نے کہا کہ ’تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور ہم مختلف پہلوؤں سے انکوائری کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ محرک کا پتا لگانے کے ساتھ ساتھ اس بات کی نشاندہی کی جا سکے کہ آیا اس معاملے سے متعلق شہریوں کو مزید کوئی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے یا نہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاکستانی خاتون سے شادی چھپانے پر انڈین ریزرو پولیس کا اہلکار برطرف

بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے: روس

برطانوی پولیس نے ’دہشت گردی کے شبے میں‘ پانچ افراد گرفتار کر لیے

جنگل کی سیر کرتے ہائیکرز کے ہاتھ کروڑوں کی مالیت کا خزانہ لگ گیا

مقبولیت میں کمی کے بعد حیرت انگیز واپسی، انتھونی البانیز جو آسٹریلیا میں دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوئے

پراسرار بیماری کا شکار نوجوان، جو ٹھنڈے کو گرم اور گرم کو ٹھنڈا محسوس کرتا ہے

سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی

ولادیمیر پوتن کی جنگ بندی کی پیشکش پر یوکرین کا جواب مبہم ہے: روس

دوسری مدت کیلئے آسٹریلوی وزیراعظم نے میدان مار لیا

بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والے آسٹریلوی وزیراعظم البانیز کی عام انتخابات میں جیت

امریکہ کے وڈ پیکرز کا ’فَنی کرائم‘، درجنوں گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے

دفاعی بجٹ 13 فیصد بڑھانے کا فیصلہ

پہلگام حملہ، انڈیا نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگا دی

پہلگام حملہ، انڈیا نے پاکستان سے تمام درآمدات پر پابندی لگا دی

امریکا نے روس اور یوکرین امن مذاکرات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی