بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے: روس


روس نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ روسی وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے رابطہ کیا اور شملہ معاہدے اور لاہور ایگریمنٹ کے تناظر میں سفارتکاری کے ذریعے بات چیت کا مشورہ دیا۔ روس نے مودی سرکار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے رابطہ کر کے کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور ایگریمنٹ کی روشنی میں دونوں ممالک کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ روس امن کا حامی ہے اور خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ بھارت کشیدگی کو بڑھانے کے بجائے بات چیت کو ترجیح دے۔یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فائرنگ سے 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارت نے واقعے کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر لگایا اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کر دیا۔پاکستان نے اس واقعے کی نہ صرف مذمت کی بلکہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھارت کو غیر جانبدارانہ تحقیقات میں مکمل تعاون کی پیشکش بھی کی۔دوسری جانب، بھارت کی جانب سے پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ تاہم پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت واضح کر چکی ہے کہ اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو اسے ایسا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جو وہ کبھی نہ بھول سکے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاکستانی خاتون سے شادی چھپانے پر انڈین ریزرو پولیس کا اہلکار برطرف

مودی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب، کانگریس رہنما نے حقیقت کھول دی

بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے: روس

برطانوی پولیس نے ’دہشت گردی کے شبے میں‘ پانچ افراد گرفتار کر لیے

جنگل کی سیر کرتے ہائیکرز کے ہاتھ کروڑوں کی مالیت کا خزانہ لگ گیا

مقبولیت میں کمی کے بعد حیرت انگیز واپسی، انتھونی البانیز جو آسٹریلیا میں دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوئے

پراسرار بیماری کا شکار نوجوان، جو ٹھنڈے کو گرم اور گرم کو ٹھنڈا محسوس کرتا ہے

سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی

ولادیمیر پوتن کی جنگ بندی کی پیشکش پر یوکرین کا جواب مبہم ہے: روس

دوسری مدت کیلئے آسٹریلوی وزیراعظم نے میدان مار لیا

بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والے آسٹریلوی وزیراعظم البانیز کی عام انتخابات میں جیت

امریکہ کے وڈ پیکرز کا ’فَنی کرائم‘، درجنوں گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے

دفاعی بجٹ 13 فیصد بڑھانے کا فیصلہ

پہلگام حملہ، انڈیا نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگا دی

پہلگام حملہ، انڈیا نے پاکستان سے تمام درآمدات پر پابندی لگا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی