انڈین ریاست گوا کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی


انڈیا کی مغربی ساحلی ریاست گوا کے ایک مندر میں بھگدڑ مچنے سے چھ افراد ہلاک جبکہ 55 زخمی ہو گئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ایجسنی روئٹرز کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ جمعے کی رات شیرگاؤ گاؤں میں سالانہ شری لیرائی زترا تہوار کے دوران پیش آیا۔گوا کے ریاستی دارالحکومت پنجم کے ایک پولیس افسر وی ایس چاڈونکر نے بتایا کہ ’عقیدت مند ایک مذہبی تقریب کا مشاہدہ کر رہے تھے کہ رسومات کی ادائیگی کے دوران لوگ جذباتی ہو گئے اور بھگدڑ مچ گئی۔‘انہوں نے کہا کہ ’چھ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کم از کم آٹھ شدید زخمی ہوئے۔‘گوا کے وزیراعلیٰ پرمود ساونت نے ایک بیان میں کہا کہ وہ سنیچر کی صبح شیرگاؤ گاؤں کے لیرائی دیوی مندر میں ’المناک بھگدڑ‘ کے واقعے پر ’بہت غمزدہ‘ ہیں۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’ چھ افراد ہسپتال منتقل ہونے سے پہلے ہی ہلاک ہو چکے تھے۔‘گوا کے وزیراعلیٰ پرمود ساونت نے ہسپتال کا دورہ کیا اور کہا کہ ہلاک یا زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔گوا کے ریاستی وزیر صحت وشواجیت رانے نے کہا کہ ’80 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘انہوں نے بتایا کہ ’پانچ کی حالت نازک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ دیگر کا علاج خصوصی طور پر بنائے گئے ایمرجنسی وارڈ میں کیا جا رہا ہے۔‘وزیر اعظم نریندر مودی کے آفس نے ’ان افراد سے تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔‘انڈیا میں بڑے ہندو مذہبی اجتماعات کے دوران بھگدڑ کے واقعات معمول کے مطابق رپورٹ کیے جاتے ہیں۔رواں سال جنوری کے اواخر میں انڈیا میں دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع میں بھگدڑ مچنے سے کم سے کم 30 افراد ہلاک ہوئے تھے۔چھ ہفتوں پر مشتمل یہ میلہ 13 جنوری کو پریاگ راج میں شروع ہوا تھا جس میں انڈیا اور دنیا بھر سے 40 کروڑ سے زیادہ عقیدت مندوں نے شرکت کی۔اس سے کچھ دن قبل ہی انڈین ریاست آندھرا پردیش میں ایک مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچنے سے چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔گذشتہ سال جولائی میں اترپردیش میں ایک مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 121 افراد ہلاک ہوئے تھے جو حالیہ برسوں میں سب سے زیادہ جان لیوا حادثات میں سے ایک ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی

ولادیمیر پوتن کی جنگ بندی کی پیشکش پر یوکرین کا جواب مبہم ہے: روس

دوسری مدت کیلئے آسٹریلوی وزیراعظم نے میدان مار لیا

بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والے آسٹریلوی وزیراعظم البانیز کی عام انتخابات میں جیت

امریکہ کے وڈ پیکرز کا ’فَنی کرائم‘، درجنوں گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے

دفاعی بجٹ 13 فیصد بڑھانے کا فیصلہ

پہلگام حملہ، انڈیا نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگا دی

پہلگام حملہ، انڈیا نے پاکستان سے تمام درآمدات پر پابندی لگا دی

امریکا نے روس اور یوکرین امن مذاکرات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر دیا

پہلگام واقعے میں بھارت کشمیری عوام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، واعظ عمر فاروق

انڈین ریاست گوا کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک، 55 زخمی

انڈین ریاست گوا کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

چینی کاروبار ٹرمپ کی ٹیرف جنگ کے خلاف ڈٹ گئے: ’ہمارے پاس امریکہ کے متبادل ممالک موجود ہیں‘

’کہاں جائیں‘، لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری جنگ کے خطرے کے سائے میں

اسرائیل کے حامی کاروباری مراکز پر حملے، امریکہ میں اردن کے شہری کو 6 سال قید

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی