امریکا نے امن مذاکرات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر دیا


امریکا نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کرنے کی کوشش کیلئے امن مذاکرات سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا۔ امریکی محکمہ خارجہ و قومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیونے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں یوکرین کے امن مذاکرات کے لیے مزید سفر نہیں کرے گا، کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جی ڈی وینس نے کہا ہے کہ اگر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تو وہ مذاکرات سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔قومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیو نے اشارہ دیا ہے کہ وائٹ ہاؤس یوکرین میں جنگ کے حوالے سے امن مذاکرات میں اپنی شمولیت کو کم کرے گا۔امریکہ امن کی کوششوں کو ترک نہیں کر رہا اور اگر ممکن ہوا تو مدد کے لیے تیار ہے، لیکن روسی اور یوکرینی فریقین کے درمیان اب بھی کافی فاصلے موجود ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ اس عمل کے لیے کتنا وقت مختص کرنا ہے صدر نے کوشش کی ہے ہم قریب پہنچے ہیں ہم یہ دیکھ سکتے ہیں کہ یوکرین کو رکنے کے لیے کیا کرنا ہوگا ہم یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ روسیوں کو رکنے کے لیے کیا کرنا ہوگا۔ ان دونوں کے موقف اب بھی تھوڑا دور ہیں۔واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کی جانب سے یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی کوششوں میں کمی کی جا رہی ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حالات میں امن کی راہ ہموار کرنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکا نے روس اور یوکرین امن مذاکرات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر دیا

پہلگام واقعے میں بھارت کشمیری عوام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، واعظ عمر فاروق

انڈین ریاست گوا کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک، 55 زخمی

انڈین ریاست گوا کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

’کہاں جائیں‘، لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری جنگ کے خطرے کے سائے میں

اسرائیل کے حامی کاروباری مراکز پر حملے، امریکہ میں اردن کے شہری کو 6 سال قید

ایک خانہ بدوش سمگلر جس نے پاکستان میں یورپ جانے کے خواب کو گھناؤنے کاروبار میں بدل دیا

ایک خانہ بدوش سمگر جس نے پاکستان میں یورپ جانے کے خواب کو گھناؤنے کاروبار میں بدل دیا

چین کا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونے کا بڑا اعلان، بھارت پریشان

امریکا نے امن مذاکرات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر دیا

امریکہ نے امن مذاکرات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر دیا

پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے دفاع کیلئے ساتھ کھڑا ہوگا، وکٹر گاؤ

ساحلوں پر 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کو برطرف کردیا گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی