ٹیرف پر مذاکرات کی پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکہ ’خلوص‘ کا مظاہرہ کرے: چین


چین نے کہا ہے کہ ٹیرف پر مذاکرات کے لیے امریکی پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن واشنگٹن ’خلوص‘ کا مظاہرہ کرے اور ان محصولات کو ختم کرنے کے لیے تیار رہے جو عالمی منڈیوں اور سپلائی چینز کو تباہ کرنے کا سبب بنے ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے جمعے کو تصدیق کی کہ امریکہ نے ٹیرف پر مذاکرات کے حوالے سے رابطہ کیا ہے اور ’فی الحال پیشکش کا جائزہ‘ لے رہے ہیں۔وزارت تجارت نے کہا، ’اگر امریکہ بات کرنا چاہتا ہے تو اس کو خلوص کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اپنے غلط اقدامات کو ٹھیک کرنے کے لیے تیار رہے اور یکطرفہ محصولات کو ختم کرے۔‘خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سمیت متعدد ممالک کی درآمدات پر ٹیرف عائد کر دیے تھے جبکہ امریکہ درآمد ہونے والی چینی مصنوعات پر سب سے زیادہ 145 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا تھا۔ چین نے اس کے جواب میں امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف لگا دیا تھا۔چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’کسی بھی ممکنہ مذاکرات یا بات چیت میں اگر امریکہ نے محصولات کے اپنے غلط اقدام کو درست نہ کیا، تو اس کا یہی مطلب ہو گا کہ امریکی فریق مکمل طور پر غیرمخلص ہے اور اس طرح سے دونوں فریقین کے درمیان باہمی اعتماد کو مزید نقصان پہنچے گا۔‘وزارت نے مزید کہا، ’کہنا کچھ اور کرنا کچھ، یا بات چیت کی آڑ میں زبردستی کرنے اور بلیک کی کوشش سے کام نہیں چلے گا۔‘صدر ٹرمپ نے ٹیرف میں اضافے کے اعلان کے بعد متعدد ممالک کو مہلت دیتے ہوئے محصولات نوے دن کے لیے معطل کر دی تھیں، تاہم چینی مصنوعات پر ٹیرف میں مزید اضافہ کر دیا گیا تھا۔امریکہ نے چین کو ٹیرف پر مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ فوٹو: روئٹرزامریکہ کی جانب سے دی گئی یہ مہلت جولائی میں ختم ہو رہی ہے اور اس دوران متعلقہ ممالک کو ٹیرف سے بچنے کے لیے واشنگٹن کے ساتھ معاہدے کرنے ہوں گے۔تاہم بیجنگ نے امریکہ کے سامنے جھکنے کے بجائے تجارتی جنگ لڑنے کے عہد کا اظہار کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے رواں ہفتے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی جس میں امریکہ کو واضح الفاظ میں یہ پیغام دیا گیا تھا کہ ’کبھی بھی گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔‘دوسری جانب چین نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ عالمی سطح پر معاشی اتار چڑھاؤ سے برآمدات پر منحصر اس کی معیشت متاثر ہوئی ہے۔رواں ہفتے کے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ اپریل کے مہینے میں چینی فیکٹریوں میں کام کم ہوا ہے جس کا ذمہ دار بیجنگ نے عالمی معیشت کو ٹھہرایا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

چین کا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونے کا بڑا اعلان، بھارت پریشان

امریکا نے امن مذاکرات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر دیا

امریکہ نے امن مذاکرات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر دیا

پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے دفاع کیلئے ساتھ کھڑا ہوگا، وکٹر گاؤ

ساحلوں پر 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کو برطرف کردیا گیا

عراق کا وہ علاقہ جہاں کے باسی ’ہر لمحہ موت کے خوف میں‘ گزارتے ہیں

اسرائیل میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔۔ کتنا نقصان ہوا؟

اسرائیلی جنگلات میں لگی آگ: ’اپنی سروس میں بہت سے واقعات دیکھے لیکن یہ میری زندگی کی سب سے مشکل آگ ہے‘

ٹیرف پر مذاکرات کی پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکہ ’خلوص‘ کا مظاہرہ کرے: چین

بھارت پہلگام واقعے پر ایسا ردعمل دے جو خطے میں کشیدگی کو ہوا نہ دے: امریکی نائب صدر

پاکستان اور بھارت مل کر کشیدگی کو حل کریں: امریکا کا مطالبہ

ٹیرف پر مذاکرات کی پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن امریکہ ’خلوص‘ کا مظاہرہ کرے: چین

بیمار دلہن سے اسپتال میں ہی شادی کر لی۔۔ انوکھا واقعہ کس جگہ پیش آیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی