اسرائیل میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔۔ کتنا نقصان ہوا؟


مقبوضہ بیت المقدس کے قریبی پہاڑی علاقوں میں بھڑکنے والی جنگلاتی آگ نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ حالات اتنے سنگین ہو چکے ہیں کہ وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور دنیا بھر سے مدد مانگ لی ہے۔ آگ اس قدر تیزی سے پھیلی کہ تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس کے درمیان کی مرکزی سڑک بند کرنا پڑی۔ قریبی آبادیوں کو فوری خالی کروایا گیا، جبکہ ایک معروف اسرائیلی نیوز چینل نے اپنے نشریاتی سلسلے بھی عارضی طور پر روک دیے۔ اب تک تقریباً 5 ہزار ایکڑ جنگلات خاکستر ہو چکے ہیں۔ اس خوفناک صورتحال سے نمٹنے کے لیے یونان، اٹلی، قبرص اور کروشیا کی جانب سے فائر فائٹر طیارے روانہ کیے گئے ہیں، جبکہ یوکرین، فرانس، اسپین اور چند دیگر ممالک نے بھی مدد فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ آگ کے بڑھتے ہوئے دائرے کی وجہ سے اسرائیلی حکومت کو یومِ آزادی کی تقریبات بھی منسوخ کرنی پڑی ہیں۔ صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ درجن سے زائد افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے دس افراد ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر روانہ ہو چکے ہیں۔ آگ لگنے کی اصل وجہ فی الحال واضح نہیں، مگر اسرائیلی حکام نے مشتبہ طور پر آگ بھڑکانے کے الزام میں 18 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسر شمولک فریڈمین نے اس سانحے کو اسرائیلی تاریخ کی بدترین آگ قرار دیا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

چین کا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونے کا بڑا اعلان، بھارت پریشان

امریکا نے امن مذاکرات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر دیا

امریکہ نے امن مذاکرات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر دیا

پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے دفاع کیلئے ساتھ کھڑا ہوگا، وکٹر گاؤ

ساحلوں پر 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کو برطرف کردیا گیا

عراق کا وہ علاقہ جہاں کے باسی ’ہر لمحہ موت کے خوف میں‘ گزارتے ہیں

اسرائیل میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔۔ کتنا نقصان ہوا؟

اسرائیلی جنگلات میں لگی آگ: ’اپنی سروس میں بہت سے واقعات دیکھے لیکن یہ میری زندگی کی سب سے مشکل آگ ہے‘

ٹیرف پر مذاکرات کی پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکہ ’خلوص‘ کا مظاہرہ کرے: چین

بھارت پہلگام واقعے پر ایسا ردعمل دے جو خطے میں کشیدگی کو ہوا نہ دے: امریکی نائب صدر

پاکستان اور بھارت مل کر کشیدگی کو حل کریں: امریکا کا مطالبہ

ٹیرف پر مذاکرات کی پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن امریکہ ’خلوص‘ کا مظاہرہ کرے: چین

بیمار دلہن سے اسپتال میں ہی شادی کر لی۔۔ انوکھا واقعہ کس جگہ پیش آیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی