پاکستان سے اونٹنی کے خشک دودھ کی چین کو برآمد، خلیجی ممالک کی بھی دلچسپی


اونٹوں کی سب سے زیادہ افزائش کی جب بھی بات ہوتی ہے تو صومالیہ، سوڈان یا کینیا جیسے ممالک کے نام ذہن میں آتے ہیں، لیکن شاید آپ کو یہ جان کر حیرانی ہو کہ پاکستان بھی دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں اونٹوں کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے۔پاکستان کے اقتصادی سروے 2023-24 کے مطابق  ملک میں اونٹوں کی تعداد قریباً 12 لاکھ کے لگ بھگ ہے، جو اسے ایشیا میں اونٹوں کی سب سے بڑی آبادی رکھنے والا ملک بناتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب پاکستان نے اونٹنی کے دودھ کا پاؤڈر باقاعدہ طور پر بیرونِ ملک برآمد کرنا شروع کر دیا ہے۔وزارتِ تحفظِ خوراک کے مطابق، ایک نجی کمپنی (ای ایل سی بائیو ٹیکنالوجی لمیٹڈ) نے دو چینی کمپنیوں کو اونٹنی کے دودھ کا پاؤڈر برآمد کرنا شروع کر دیا ہے جس میں حکومتِ پاکستان کا مکمل تعاون شامل ہے۔اونٹنی کے دودھ کی پہلی شپمنٹپاکستان سے اونٹنی کے دودھ کے 22 ٹن  پاؤڈر کی دو شپمنٹس آئندہ دو سے تین دنوں میں چین پہنچ جائیں گی، جب کہ ملک کا سالانہ ہدف 500 سے 600 ٹن اونٹنی کے دودھ کی برآمد کا ہے۔اردو نیوز نے پاکستان سے چین کو اونٹنی کے دودھ کا پاؤڈر بھیجنے والی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر احتشام الحق سے رابطہ کیا تاکہ اُن تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے جن کی بدولت یہ برآمد ممکن ہو سکی۔پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہاحتشام الحق نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’سال 2023 کے اوآخر میں پاکستان اور چین کے درمیان ڈیری مصنوعات کی برآمد سے متعلق ایک باضابطہ معاہدہ (پروٹوکول) طے پایا تھا۔ان کے مطابق اس معاہدے کے تحت تین جانوروں گائے، بھینس، اور اونٹ کی ڈیری مصنوعات کی چین کو برآمد کی اجازت دی گئی۔ نجی کمپنی ای ایل سی نے دو چینی کمپنیوں کو اونٹنی کے دودھ کا پاؤڈر برآمد کرنا شروع کر دیا ہے۔ (فوٹو: ای ایل سی)انہوں نے کہا کہ ’بھینس کے دودھ کی مصنوعات کی برآمد کے حوالے سے غالباً پہلے سے ہی کچھ کمپنیاں کام کر رہی ہیں جب کہ اونٹنی کے دودھ کی پراسیسنگ اور برآمد کا یہ پہلا باقاعدہ اقدام ہے۔چین میں بڑھتی ہوئی طلب اور آگاہیانہوں نے بتایا کہ جون 2023 میں وزیرِاعظم پاکستان کے دورۂ چین کے دوران یہ تجویز دی گئی تھی کہ پاکستان میں اونٹنی کے دودھ کی پراسیسنگ کے مراکز قائم کیے جائیں، کیوں کہ چین میں اس دودھ کی طلب اور سائنسی اہمیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’دنیا بھر میں اونٹنی کے دودھ کی افادیت اور اس سے متعلق شعور میں اضافہ ہو رہا ہے، اسی لیے ان کی کمپنی نے اس سمت میں عملی اقدامات کیے۔‘اونٹنی کے دودھ کے مراکز اور پیداواراحتشام الحق کے مطابق ان کی کمپنی نے جنوبی پنجاب کے علاقوں، خصوصاً ملتان سے صادق آباد تک، 22 کلیکشن سینٹرز قائم کیے ہیں، جبکہ سندھ کے صحرائی علاقوں، مثلاً عمرکوٹ، مٹھی اور تھرپارکر میں بھی حال ہی میں کام شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’کوآپریٹو ماڈل کے تحت ان علاقوں میں کسانوں کے پاس موجود اونٹنیوں سے دودھ حاصل کر کے کلیکشن سینٹرز میں بھیجا جاتا ہے۔ مزید برآں جنوبی پنجاب کی مختلف جامعات جن میں بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان اور چولستان یونیورسٹی بہاولپور شامل ہیں، میں ‘کیملز فارمز’ بھی قائم کر رہے ہیں۔‘انہوں نے بتایا کہ ’ہماری یومیہ کلیکشن کی گنجائش 15 سے 20 ہزار لیٹر ہے اور سالانہ ہدف 500 سے 600 ٹن اونٹنی کے دودھ کا پاؤڈر چین برآمد کرنا ہے۔‘احتشام الحق کے مطابق ہماری یومیہ کلیکشن کی گنجائش 15 سے 20 ہزار لیٹر ہے اور سالانہ ہدف 500 سے 600 ٹن پاؤڈر چین برآمد کرنا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)اونٹنی کا دودھ عالمی معیار کے مطابقاحتشام الحق کا کہنا تھا کہ ’اُن کی کمپنی نے اپنے تمام مراکز میں لیبارٹریاں قائم کی ہیں، جہاں دودھ کو چیک کیا جاتا ہے تاکہ اس میں کسی اور جانور (گائے یا بکری) کا دودھ شامل نہ ہو اور پھر اُسے پاؤڈر کی شکل میں تیار کیا جاتا ہے۔‘ان کے مطابق ماضی میں کئی علاقوں میں کسان مختلف جانوروں کا دودھ ملا کر دیتے تھے، لیکن اب اس عمل کو سائنسی بنیادوں پر شفاف بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ’چین میں پاکستان کی اونٹنیوں کے دودھ کا ٹیسٹ کیا گیا، جس کے بعد ہی چین نے پاکستان سے دودھ منگوانے کا فیصلہ کیا۔‘خلیجی ممالک کی دلچسپیاحتشام الحق نے بتایا کہ ’اُن کی کمپنی کا اونٹنی کے دودھ کا پاؤڈر متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ ہو کر استعمال کے لیے منظور ہو چکا ہے، جبکہ سعودی عرب کی ایک کمپنی نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے اور ابتدائی طور پر ٹیسٹنگ مکمل کی جا چکی ہے۔پاؤڈر کی برآمد کی تفصیلانہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے فی الحال چین کو 22 ٹن اونٹنی کے دودھ کا پاؤڈر بھیجنے کا عمل شروع کیا ہے۔بلوچستان میں ملک کے قریباً 40 فیصد اونٹ موجود ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)ایک شپمنٹ میں 20 ٹن اور دوسری میں 2 ٹن پاؤڈر شامل ہے جو آئندہ دو سے تین دن میں چین پہنچ جائے گا۔‘اونٹوں کی آبادی اور مستقبل کا ہدفاحتشام الحق نے بتایا کہ ’پاکستان میں اونٹوں کی آبادی قریباً 12 لاکھ ہے، جو اسے ایشیا میں اونٹوں کی سب سے زیادہ آبادی رکھنے والا ملک بناتی ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ہم فی الحال قریباً 1500 اونٹنیوں سے دودھ حاصل کر رہے ہیں، لیکن حکومتی سطح پر اگر مزید توجہ دی جائے تو پاکستان اونٹنی کے دودھ کی عالمی مارکیٹ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔‘انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’ان کا اگلا ہدف سالانہ 500 سے 600 ٹن پاؤڈر تیار کر کے برآمد کرنا ہے، اور موجودہ صلاحیت کو دیکھتے ہوئے یہ مقدار مستقبل میں دوگنی یا تین گنا تک بڑھائی جا سکتی ہے۔‘پاکستان کے کن علاقوں میں اونٹ زیادہ پائے جاتے ہیں؟پاکستان کے 2023-24 کے اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں اونٹوں کی مجموعی تعداد قریباً 12 لاکھ ہے۔ یہ جانور بنیادی طور پر بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے خشک و نیم صحرائی علاقوں میں پائے جاتے ہیں، جہاں کا ماحول ان کی افزائش کے لیے نہایت موزوں ہے۔بلوچستان میں ملک کے قریباً 40 فیصد اونٹ موجود ہیں۔ سندھ کا ضلع تھرپارکر اور پنجاب کے اضلاع رحیم یار خان و بہاولپور بھی اونٹوں کی بڑی آبادی رکھنے والے علاقے ہیں۔ماہرین کے مطابق اونٹ پاکستان کی معیشت میں کئی حوالوں سے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ صحرائی اور دور دراز دیہی علاقوں میں یہ سفر اور سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اونٹنی کا دودھ اپنی غذائیت اور طبی فوائد کے باعث مخصوص علاقوں میں خاصی مقبولیت رکھتا ہے، جبکہ اونٹ کا گوشت بھی مختلف مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے۔ثقافتی طور پر بھی اونٹوں کو بڑی اہمیت حاصل ہے، جیسا کہ اونٹوں کی دوڑ، میلوں میں نمائش، اور روایتی تقریبات میں ان کا استعمال ایک عام روایت ہے۔ تاہم پاکستان میں پہلی مرتبہ اونٹنیوں کا دودھ برآمد کر کے زرمبادلہ حاصل کرنے کے کام کا آغاز کیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

اسحٰق ڈار کی کاجا کلاس سے ٹیلی فونک گفتگو

جامعہ پشاور میں 250 اساتذہ کی کمی کا انکشاف

لگژری سیلون سے متعلق پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ

سندھ حکومت پرائیویٹ ٹیکسی سروس کو کیوں ریگولیٹ کر رہی ہے؟

کمپیٹیشن اپلیٹ ٹربیونل نے ڈیری فارمرز کے جرمانے کم کر دیئے

جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا‘ کور کمانڈر کانفرس

بھارت نے آئی ایس پی آر کا ایکس اکاؤنٹ معطل و یوٹیوب چینل بلاک کردیا

اگرجنگ ہوئی تو بھارت کا نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہوگا، خواجہ سعد رفیق

آرمی چیف نے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادیے، فیصل واوڈا

وزیر اعظم سے امارتی سفیر کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

خریف کیلئے پانی کی تقسیم، ارسا نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

بجلی کے مہنگے منصوبے ختم کرنے سے عام صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟

نوشکی: آتشزدگی میں جھلسنے والے پانچ افراد دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی کُل تعداد چھ

پی ٹی آئی کے 82 ملزمان کا اعتراف جرم، عدالت نے سزا سنادی

بلوچستان کے ضلع ژوب سے نایاب ’انڈین وولف‘ کے چھ بچے بازیاب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی