جی میل صارفین کیلئے گوگل نے خطرے کی گھنٹی بجا دی


ٹیکنالوجی کی دنیا میں مصنوعی ذہانت (AI) نے جہاں بے شمار آسانیاں پیدا کی ہیں، وہیں یہ سائبر جرائم کے نئے طریقوں کو بھی جنم دے رہی ہے۔ خاص طور پر جی میل استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔ گوگل نے اپنے صارفین کے لیے ایک انتباہ جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ جی میل اکاؤنٹس پر فشنگ حملوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ان حملوں کا مقصد صارفین کی ذاتی معلومات، بالخصوص لاگ ان تفصیلات چرا کر ان کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنا ہے۔سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی کے باعث فشنگ حملے نہ صرف زیادہ ہوشیار ہو گئے ہیں بلکہ انہیں پہچاننا بھی ماضی کی نسبت کہیں زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔ معروف سیکیورٹی کمپنی ’چیک پوائنٹ‘ کے مطابق گوگل اس وقت دنیا کی سب سے زیادہ متاثرہ ٹیکنالوجی کمپنی ہے، جس کے بعد مائیکروسافٹ دوسرے نمبر پر ہے۔گوگل نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ کبھی بھی صارفین کو ای میل یا فون کال کے ذریعے ان کے پاس ورڈ یا لاگ ان معلومات فراہم کرنے کے لیے نہیں کہے گا۔ ایسی کسی بھی کوشش کو فوری طور پر فراڈ تصور کیا جانا چاہیے۔ماہرین کا مشورہ ہے کہ صارفین جلد از جلد اپنے جی میل اکاؤنٹس کو جدید سیکیورٹی فیچرز سے لیس کریں، جن میں "پاس کیز" شامل ہیں۔ یہ جدید نظام صارف کو فنگر پرنٹ، چہرے کی شناخت یا ڈیوائس لاک کے ذریعے لاگ ان ہونے کی سہولت دیتا ہے، جو روایتی پاس ورڈ سے کہیں زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے۔اگرچہ گوگل اب بھی پاس ورڈ کو بیک اپ آپشن کے طور پر رکھتا ہے، لیکن بڑھتے ہوئے AI خطرات کے پیش نظر ماہرین اور حتیٰ کہ ایف بی آئی نے بھی خبردار کیا ہے کہ پرانے سیکیورٹی طریقے اب مؤثر نہیں رہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

ایپل کی آئی فون لانچنگ شیڈول میں بڑی تبدیلی

ایپل کی آئی فون لانچنگ شیڈول میں تبدیلی کی تیاری

آئندہ چند گھنٹوں میں واٹس ایپ 3 مشہور فونز پر بند ہو جائے گا

سوزوکی آلٹو کے نئے رنگ نے صارفین کو متوجہ کر لیا

ٹاپ ٹرینڈنگ سمارٹ فونز کی فہرست جاری کر دی گئی

’میٹ گالا‘ میں پنجاب کی انٹری: دلجیت دوسانجھ کو اپنے انداز سے متاثر کرنے والے مہاراجہ بھوپندر سنگھ کون تھے؟

دو شاہی خاندانوں کے خزانوں کا حصہ رہنے والا نایاب نیلا ہیرا جس کی ماضی کی کہانی اسے کروڑوں ڈالرز میں فروخت کروا سکتی ہے

سکولوں میں AI کو لازمی مضامین میں شامل کر دیا گیا

نپولین: افریقہ کے دور افتادہ جزیرے سینٹ ہیلینا پر فرانسیسی جرنیل کے آخری ایام کیسے گزرے

نپولین: سینٹ ہیلینا پر فرانسیسی جرنیل کے آخری ایام کیسے گزرے

جی ٹی اے فینز کو بڑا دھچکا

اسکائپ آج سے ہمیشہ کے لیے بند، صارفین کیلئے اہم خبر

کبھی پوپ تو کبھی ’بدی کی علامت‘: ٹرمپ کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر پر تنقید، ’آپ کو پتا ہو گا کہ سرخ لائٹ بُرے لوگوں کی نشانی ہے‘

کبھی پوپ تو کبھی ’بدی کی علامت‘: ٹرمپ کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر پر تنقید کیوں؟

نوکیا کا پاکستان میں فونز سستے کرنے کا اعلان۔۔ متوقع قیمت بھی بتا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی