
پاکستان میں سونے کے نرخ ایک بار پھر آسمان سے باتیں کرنے لگے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق قیمتی دھات کی قیمت میں حیران کن 6100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار روپے کی سطح پار کر چکا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی پیچھے نہ رہی، اور 5232 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 53 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کا جادو چل گیا، جہاں فی اونس قیمت میں 61 ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا اور ریٹ 3377 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔