لائیو: انڈیا پاکستان قومی سلامتی مشیروں کے درمیان رابطہ ہوا ہے، اسحاق ڈار


اہم نکات:پاکستان کا لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹس دوپہر 12 بجے تک بند کرنے کا اعلانپونچھ سیکٹر میں فائرنگ سے انڈین فوج کا سپاہی ہلاکاسحاق ڈار کی او آئی سی کے سیکریٹری سے گفتگو، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیالآرمی چیف کی ایئر چیف سے ملاقات، ’سالمیت کی خلاف ورزی کرنے والا قیمت ادا کرے گا‘انڈیا پاکستان قومی سلامتی مشیروں کے درمیان رابطہ ہوا ہے: اسحاق ڈارپاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان بدھ کو رابطہ ہوا ہے۔ترکیہ کے سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ ’پاکستان کے خلاف انڈیا کے حالیہ فضائی حملے ایک سنگین جارحیت ہے۔ انڈیا نے پاکستان کے خلاف جنگی قدم اُٹھایا ہے۔‘جب اسحاق ڈار سے بیک چینل ڈپلومیسی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سکیورٹی حکام کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہاں، دونوں کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔‘لاہور میں دھماکے کی آواز، روئٹرزبرطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق لاہور میں جمعرات کی صبح ایک دھماکے کی آواز سنی گئی۔روئٹرز نے مقامی میڈیا جیو نیوز اور اپنے ایک عینی شاہد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ انڈیا میں جاری کشیدگی کے دوران لاہور میں دھماکے کی آواز سُنی گئی ہے۔پاکستان کے حکام کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔پاکستان کا لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹس دوپہر 12 بجے تک بند کرنے کا اعلانپاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور اور سیالکوٹ کی حدود میں متعدد فضائی روٹس کمرشل پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح مدینہ سے لاہور آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ایک پرواز کو کراچی ڈائیورٹ کر دیا گیا۔اس کے علاوہ ملتان سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی ایک اور پرواز بھی تاخیر کا شکار ہونے کے باعث کراچی منتقل کر دی گئی۔لاہور آنے والی ایک پرواز جو تاخیر کے باعث صبح 4:15 پر لینڈ کرنے والی تھی بھی متاثر ہوئی ہے۔لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹس آج دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے۔انڈین پنجاب کے شہر امرتسر میں مکمل بلیک آؤٹ، شہر بھر میں بجلی بندانڈین ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں ضلعی انتظامیہ نے قومی سطح پر سول ڈیفنس ڈرل کے سلسلے میں ایک بار پھر بلیک آؤٹ کا عمل شروع کر دیا ہے۔انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی نے ضلعی انتظامیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلک آؤٹ کے دوران لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں، گھبرائیں نہیں اور گھروں کے باہر جمع نہ ہوں؛ بیرونی روشنیاں بند رکھیں۔قبل ازیں مختلف سوشل میڈیا ہینڈلز سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ امرتسر میں دھماکے سنے گئے ہیں جس کے بعد شہر بھر میں لائٹیں بجھا دی گئیں۔پونچھ سیکٹر میں فائرنگ سے انڈین فوج کا سپاہی ہلاکانڈین فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں پونچھ سیکٹر میں دنیش کمار نامی ایک انڈین سپاہی ہلاک ہوگیا۔ایکس پر انڈین فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم پونچھ سیکٹر میں معصوم شہریوں پر ہونے والے حملوں کے تمام متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔{انڈین حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی: آئی ایس پی آرپاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے انڈیا کے پاکستان اور اِس کے زیرِانتظام کشمیر میں کیے گئے میزائل حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے جبکہ 57 زخمی ہوئے ہیں۔اس سے قبل ہلاکتوں کی تعداد 26 اور زخمیوں کی تعداد 46 بتائی گئی تھی۔اسحاق ڈار کی او آئی سی کے سیکریٹری سے گفتگو، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیالپاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔بدھ کو وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سےجاری بیان کے مطابق انہوں نے سیکریٹری جنرل کو انڈیا کے حالیہ غیرقانونی حملوں سے پیدا ہونے والی سنگین علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی اعلان جنگ کے مترادف ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ شہری ہلاک ہو رہے ہیں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔انہوں نے سیکریٹری جنرل سے کہا کہ وہ پہلگام حملے کے بعد اسلامو فوبیا، نفرت انگیز تشدد اور ان کے خلاف ٹارگٹ حملوں میں خطرناک حد تک اضافے کے پیش نظر انڈیا اور انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔آرمی چیف کی ایئر چیف سے ملاقات، ’سالمیت کی خلاف ورزی کرنے والا قیمت ادا کرے گا‘پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر نے ائیر ہیڈکوارٹرز میں چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی فضائیہ کے چیف سے ملاقات کی۔بدھ کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ’آرمی چیف نے  چیف آف ائیر سٹاف اور ائیر فورس کے شاہینوں کو انڈین ائیر فورس کی طرف سے کی جانے والی جارحیت کے مذموم منصوبے کو فوراً ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔‘بیان کے مطابق ’آرمی چیف نے پاکستان ائیر فورس کو ایک بار پھر دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر بے حد سراہا۔ ملاقات کے دوران  اس عزم کو دہرایا گیا کے کسی کو بھی پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی اور جو بھی اس کی کوشش کرے گا اس کی قیمت ادا کرے گا۔‘پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا، انڈیا کے یوٹیوب نیوز چینلز اور ویب سائٹس بلاکپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر انڈیا کے 16 یوٹیوب چینلز، 32 ویب سائٹس بلاک اور 31 یوٹیوب لنک بلاک کر دیے گئے ہیں۔بدھ کو پی ٹی اے کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ اقدام خطے کی صورتحال کے پیش نظر قومی سلامتی اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔مزید کہا گیا کہ بلاک کیے جانے مواد میں غلط معلومات پھیلائی جا رہی تھیں اور ایسا بیانیہ بنایا جا رہا تھا جس سے قومی اتحاد کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کراچی ائیرپورٹ رات 12 بجے تک بند کردیا گیا

پنجاب حکومت نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہدایات جاری کردیں

عوام افواہوں اور جھوٹی خبروں سے محتاط رہیں

تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان

پاکستان کی جانب سے مار گرائے جانے والے انڈین ’ہیروپ ڈرونز‘ کس قدر مہلک ہو سکتے ہیں؟

آزاد کشمیر حافظ تیری نظر سری نگر کے نعروں سے گونج اٹھا

پاک بھارت کشیدگی، بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ

آذربائیجان کا پاکستان کی مکمل حمایت اور بھرپور ساتھ دینے کا اعلان

بھارت کی دراندازی کی کوشش، اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز گرا چکے ہیں: آئی ایس پی آر

’امید کا پیغام‘، بلوچستان کی پہلی ہندو اسسٹنٹ کمشنر

انڈیا کے 25 اسرائیلی ساختہ ’ہیروپ‘ ڈرون مار گرائے ہیں، آئی ایس پی آر

ڈرونز کا مقصد کیا ہے اور انہیں ملکی حدود میں داخل ہونے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟

پاکستان میں گرایا گیا اسرائیلی ساختہ ہروپ ڈرون کیا ہے اور فضا میں اس کی نشاندہی کرنا مشکل کیوں ہے؟

پاکستان کا ’انڈین‘ ڈرونز گرانے کا دعویٰ، ملکی حدود میں داخل ہونے سے روکا جا سکتا ہے؟

لائیو: پاکستان نے انڈیا کے 12 ڈرون مار گرائے ہیں، ترجمان مسلح افواج

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی