قوم مطمئن رہے بیرونی دباؤ نہیں ہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200 فیصد تیار ہیں ، وزیر دفاع


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، اپنی جوابی کارروائی میں بھارت کے سویلینز کو نشانہ نہیں بنائے گا، ہم صرف فوجی تنصیبات پر حملے کریں گے، قوم مطمئن رہے، جواب دینے کے لیے 200 فیصد تیار ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں جھوٹ کا سیلاب آیا ہوا ہے، بھارت نے جس طرح ذلت اٹھائی، انہوں نے اپنے عوام کو مطمئن کرنا ہے، بھارت اپنے عوام کو یہ تو نہیں بتائے گا کہ سب جگہ ہمیں مار پڑ رہی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت کا اتحاد فطری ہے، دونوں اسلام مخالف ہیں، ان کی اسلام دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ دوست ملک کھل کرپاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ترکیہ اور آٓذربائیجان نے کھل کر پاکستان کی حمایت کی ہے، بھارت کے قریب ترین حلیف بھی اس کاساتھ نہیں دے رہے، پاک فوج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور سرحد پر دشمن کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہے، بھارتی ڈرون حملے ہماری اہم لوکیشنز کا سراغ لگانے کیلیے کئے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی بھرپور جوابی کارروائی اس وقت بھی جاری ہے، قوم مطمئن رہے ، بھارت کو جواب دینے کے لیے 200 فیصد تیار ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہم اس قت دنیا کے تمام ضروری ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں، خلیجی ممالک کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہیں، نائب وزیراعظم کا سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سفارتی کوششوں کو مزید تیز کر کے مؤثر بنانے کی ضرورت ہے، اب تک ایک سے دو ممالک نے ہلکی پھلکی حمایت کی ہے، ہمارے دوست بالکل صراحت کے ساتھ اس وقت پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل کا بھارت کے ساتھ کھڑا ہونا فطری عمل ہے، ان دونوں ممالک کی اسلام دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ مدارس اور اس کے طلبہ ہماری ثانوی دفاعی لائن ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل کا ڈرون حملہ ہماری اہم لوکیشنز لینے کے لیے تھا، ڈرون حملوں کو انٹرسیپٹ اس لیے نہیں کیا گیا تاکہ ہماری لوکیشنز ٹریس نہ ہوں، جب ڈرونز مناسب فاصلے پر آئے تو انہیں مار گرایا۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اب بھی جوابی کارروائی رات دن جاری ہے، اس وقت ہماری افواج بہترین پوزیشن میں ہیں، پاکستانی افواج بہادری سے ملک کا دفاع کر رہی ہیں۔ قوم مطمئن رہے، ہم اپنے دفاع کے لیے 200 فیصد تیار ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری پر وزیراعظم کا اظہار تشکر

پاکستان اور انڈیا کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز میں براہ راست رابطہ نہیں ہوا: ڈی جی آئی ایس پی آر

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پاکستانی ہیکرزکا پہلا وار، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک

حملے کے وقت بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

جرمن ہاکی لیجنڈ اسٹفین بلوشرکا پاکستان سے اظہار محبت

’سب کچھ بے ترتیب ہو گیا‘، بیرون ممالک سفر کرنے والے مسافر ہوائی اڈوں پر پھنس گئے

وادی ہنزہ میں پراسرار بیماری کے باعث 100 سے زائد یاک موت کے منہ میں چلے گئے

رفال بمقابلہ جے 10 سی: پاکستانی اور انڈین جنگی طیاروں کی وہ ’ڈاگ فائٹ‘ جس پر دنیا بھر کی نظریں ہیں

صورتحال نارمل ہے نہ ہی نارمل ہوتی نظر آ رہی ہے: وزیر دفاع

پاکستان نے ڈرون یا راکٹ حملے کا آغاز نہیں کیا صرف بھارتی فوجی چوکیوں پر جوابی کارروائی کی جا رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کی اسلام آباد آمد

بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں میں طبلِ جنگ بجا دیا، پاکستان

وزیراعظم کا ترسیلاتِ زر کے اضافے پر اطمینان

ملکی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والی خاتون افسر گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی