عالمی بینک کے صدر اجے بنگا کڑی آزمائش میں


عالمی بینک کے صدر اجے بنگا کے لیے انڈس واٹر ٹریٹی (سندھ طاس معاہدہ) نہ صرف ایک سفارتی معاملہ ہے بلکہ ایک گہری روحانی اور ذاتی آزمائش بھی بنتا جا رہا ہے۔ سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے بنگا ایک ایسے وقت میں اس عالمی عہدے پر فائز ہیں جب بھارت اور پاکستان کے درمیان پانی کے معاملات میں کشیدگی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔عالمی بینک، جو 1960 میں ہونے والے سندھ طاس معاہدے کا ضامن اور ثالث ہے، اس وقت دباؤ کا شکار ہے کیونکہ پاکستان بارہا بھارت پر دریائوں کے قدرتی بہاؤ میں مداخلت اور معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کر چکا ہے۔ اس تناظر میں اجے بنگا کا سکھ پس منظر اور ان کی روحانی وابستگی غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔سکھ مذہب میں پانی کو صرف ایک قدرتی وسیلہ نہیں بلکہ روحانی تطہیر کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ پنجہ صاحب اور امرتسر جیسے مقدس مقامات پر پانی کا کردار بنیادی ہے۔ سکھ برادری کے کچھ حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے کہ بنگا بطور عالمی بینک صدر کہیں بھارت کی سیاسی ترجیحات کے سامنے خاموشی اختیار نہ کر لیں، جس کا براہِ راست اثر پنجاب کے کسانوں، دریائوں اور مجموعی ماحولیاتی توازن پر پڑ سکتا ہے۔اجے بنگا نے حالیہ بیانات میں اس بات پر زور دیا ہے کہ عالمی بینک صرف ایک ثالث کا کردار ادا کرتا ہے، لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ اس غیرجانبداری کا مطلب سکھ اصولوں، خاص طور پر "سربت دا بھلا" (سب کی بھلائی)، سے پیچھے ہٹنا نہیں ہونا چاہیے۔بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر بنگا نے بھارتی حکومت کی حمایت میں فیصلہ کن کردار ادا کیا تو یہ سکھ تاریخ میں ایک ناپسندیدہ مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ دوسری جانب، بھارت کی مخالفت بنگا کو سیاسی ردعمل اور دبائو کا سامنا کرا سکتی ہے۔ پنجاب کے کسانوں، مذہبی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنان بنگا سے توقع کر رہے ہیں کہ وہ نہ صرف اپنی عالمی ذمہ داری کو نبھائیں بلکہ اپنی روحانی شناخت کے مطابق فیصلہ کریں۔ ان کے لیے یہ محض پانی کی تقسیم کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک ایسی کسوٹی ہے جس پر ان کی قیادت، غیرجانبداری اور مذہبی وابستگی کا امتحان لیا جا رہا ہے۔تاریخ کی نظر اس سوال پر مرکوز ہے کیا اجے بنگا گرو نانک کی تعلیمات اور سکھ مت کی روح کی پاسداری کریں گے یا عالمی سیاست اور سفارتی دبائوکے سامنے خاموشی اختیار کریں گے؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی شواہد منظر عام پر آگئے

ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ، کولمبیا یونیورسٹی میں سمسٹر بحرانی صورتحال میں ختم

جنگ بندی: انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے سب سے زیادہ متاثرہ قصبے کے رہائشی گھروں کو لوٹنے لگے

’نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں‘، رفال گرنے کے سوال پر انڈین ایئر مارشل کا جواب

آپریشن ابھی جاری ہے، تفصیلی بریفنگ بعد میں دی جائے گی: انڈین ایئر فورس

بھارتی طیاروں کے ساتھ بھارت کو اسٹاک مارکیٹ میں بھی نقصان

شیخ حسینہ پر گھیرا تنگ، عوامی لیگ پرعبوری حکومت کی طرف سے پابندی عائد

پوتن کی زیلنسکی کو استنبول میں مذاکرات کی پیشکش کے بعد ٹرمپ کی اگلی چال پر نظریں

پوتن کی استنبول میں زیلنسکی کو ملاقات کی پیشکش کے بعد ٹرمپ کی اگلی چال پر نظریں

برطانیہ میں 200 سال پرانا درخت کاٹنے والے دو افراد مجرم قرار، ’انہیں یہ کارنامہ لگتا ہے‘

پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں نے بھارت کو حیران کر دیا ہوگا، دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک

کیا اسرائیل بین الاقوامی قانون کو نظر انداز کر کے غزہ پر ’قبضہ‘ کر سکتا ہے؟ پانچ اہم سوالوں کے جواب

سان فرانسسکو کے ساحل پر کتے کو بچاتے ہوئے امریکی شہری ہلاک

روس، یوکرین کی تین روزہ جنگ بندی کا اختتام، پیوٹن کی بڑی پیشکش

بنگلہ دیش: طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا، شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ پر پابندی عائد

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی