چین کی مصنوعات پر ٹیرف 80 فیصد کیا جا سکتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ چین کی مصنوعات پر ٹیرف 145 سے 80 فیصد کیا جا سکتا ہے۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’چین پر 80 فیصد ٹیرف مناسب لگتا ہے۔‘چین پر امریکہ نے 145 فیصد ٹیرف لگایا تھا اور بعض اشیا پر مجموعی ڈیوٹی 245 فیصد تک چلی گئی تھی۔ چین نے جواب میں امریکی مصنوعات پر ٹیرف 125 فیصد کر دیا تھا۔ٹرمپ نے امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’سکاٹ بی پر منحصر ہے‘، جو اس ہفتے کے آخر میں جنیوا میں چین کے نائب وزیراعظم لی فینگ سے بات چیت کریں گے۔ایک اور پوسٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ ’چین کو امریکہ کے لیے اپنی مارکیٹ کھولنی چاہیے جو اس کے لیے بہت اچھا ہو گا۔ بند مارکیٹ کا کوئی فائدہ نہیں۔‘چین کے سرکاری ڈیٹا کے مطابق تجارتی جنگ کے باوجود اپریل میں اس کی عالمی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق بیجنگ نے اپنی برآمدات کو جنوب مشرقی ایشیا کی طرف بھیجنا شروع کر دیا تھا اور امریکہ کے لیے اس کی برآمدات میں 17.6 فیصد کمی ہوئی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹ برطانیہ کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے کے بعد آئی ہے جسے انہوں ’تاریخی‘ قرار دیا ہے۔ گذشتہ ماہ ٹیرف میں بڑے پیمانے پر اضافے کے بعد یہ کسی بھی ملک کے ساتھ پہلی ڈیل ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ برطانوی معاہدہ پہلا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ یورپی یونین اور چین کے ساتھ مشکل مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔جمعے کو ٹیرف میں کمی کی خبروں پر امریکہ سمیت دنیا کی بڑی سٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ یو ایس فیوچر اوپر تھی جبکہ ایشیا میں ملا جلا رجحان تھا جبکہ یورپی مارکیٹس میں اضافہ دیکھا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈیا نیوکلیئر ’بلیک میلنگ‘ برداشت نہیں کرے گا: نریندر مودی

ہمارا موقف بالکل واضح ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا: بھارت

امید ہے کہ پاکستان اور بھارت کو ایک ہی نقطے پر اکٹھا کر لیں گے، صدر ٹرمپ

سعودی عرب میں ٹرمپ کا جامنی قالین، عربی گھوڑوں اور 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے سے استقبال

شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بن گئے

ترک صدر کا پاکستان کی حمایت میں اہم اعلان

پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے طیارے گرانے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

سابق برطانوی فوجیوں کا ’جنگی جرائم‘ کا اعتراف: ’بچوں سمیت نہتے قیدیوں کو قتل کیا، کئی بار سوئے ہوئے لوگوں پر گولیاں چلائیں‘

امریکی صدر ٹرمپ 4 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش نے انڈیا کو مشکل میں ڈال دیا ہے

برطانوی وزیر اعظم کے گھر میں آگ کیسے لگی؟ تحقیقات جاری

بھارتی فوج نے پاکستان کی سیز فائر خلاف ورزی کا جھوٹا پراپیگنڈہ خود بے نقاب کر دیا

کارگل کی جنگ سے آپریشن سندور تک: انڈیا اور اسرائیل کا تعلق جو ابتدائی مخالفت کے بعد نظریاتی اور سٹریٹجک اتحاد میں بدل گیا

بغداد معاہدہ اور ’اتحادیوں کی دیوار‘: نیٹو جیسا وہ فوجی اتحاد جو ضرورت پڑنے پر پاکستان کے کام نہ آیا

ایئر فورس ون کا متبادل ’اڑتا ہوا محل‘: وہ قطری ’تحفہ‘ جو ٹرمپ کو مشکل میں ڈال سکتا ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی