امید ہے کہ پاکستان اور بھارت کو ایک ہی نقطے پر اکٹھا کر لیں گے، صدر ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی قائم رہے گی اور ممکن ہے امریکا دونوں ممالک کے رہنماؤں کو عشائیہ پر اکٹھا کرلے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ سعودی عرب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے، ممکن ہے امریکا ان ممالک کے لیڈروں کو ایک جگہ جمع کرلے۔ ٹرمپ نے کہا کہ کچھ ہی روز پہلے میری انتظامیہ تشدد کے بڑھتے واقعات رکوانے کیلئے تاریخی جنگ بندی میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس کے لیے تجارت کو بڑی حد تک استعمال کیا۔صدرٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے دونوں ملکوں کی قیادت سے کہا کہ آئیں ڈیل کریں، کچھ تجارت کی جائے۔نیوکلیئر میزائل نہ چلائیں، ان چیزوں کی تجارت کریں جو آپ بہت عمدہ بناتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس بہت طاقتور، مضبوط اور ذہین لیڈر ہیں،جنگ رک گئی ہے۔ امید ہے آگے بھی ایسا ہی رہے گا۔ اگریہ جنگ نہ رکتی تو اس میں لاکھوں لوگ مر سکتے تھے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں اعلان کیا تھاکہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ہم ہر حال پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں: ترک صدر

انڈیا نیوکلیئر ’بلیک میلنگ‘ برداشت نہیں کرے گا: نریندر مودی

ہمارا موقف بالکل واضح ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا: بھارت

کینیڈا میں پاکستانی نژاد شفقت علی کو وزارت مل گئی

حج: غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا

امید ہے کہ پاکستان اور بھارت کو ایک ہی نقطے پر اکٹھا کر لیں گے، صدر ٹرمپ

آزاد کرد ریاست کے لیے ترکی سے لڑنے والی تنظیم جس نے 40 سال بعد ہتھیار ہھینکنے کا اعلان کیا

سعودی عرب میں ٹرمپ کا جامنی قالین، عربی گھوڑوں اور 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے سے استقبال

شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بن گئے

ترک صدر کا پاکستان کی حمایت میں اہم اعلان

پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے طیارے گرانے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

سابق برطانوی فوجیوں کا ’جنگی جرائم‘ کا اعتراف: ’بچوں سمیت نہتے قیدیوں کو قتل کیا، کئی بار سوئے ہوئے لوگوں پر گولیاں چلائیں‘

امریکی صدر ٹرمپ 4 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش نے انڈیا کو مشکل میں ڈال دیا ہے

برطانوی وزیر اعظم کے گھر میں آگ کیسے لگی؟ تحقیقات جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی