پاکستان اور بھارت تنازع کے سیاسی حل کی جانب واپس آئیں، چین


چین نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، چینی وزارت خارجہ کے مطابق خطےکی موجودہ صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت تنازع کے سیاسی حل کی جانب واپس آئیں، بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں۔ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص شروع کرنے کے بعد چین کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں، فریقین امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں۔چین نے زور دیا کہ دونوں ممالک پرامن ذرائع سے سیاسی تصفیہ کی راہ پر واپس آئیں۔چین نے اپیل کی کہ دونوں ممالک کسی بھی ایسی کارروائی سےگریز کریں جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو۔یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے منہ توڑ جواب سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر عالمی برادری کو مدد کرنے کے لیے فون پر فون کر رہا ہے۔پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کردیا گیا، اور بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے، مزید کئی اہداف بھی نشانے پر ہیں، پاک فوج، فضائیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈیا نیوکلیئر ’بلیک میلنگ‘ برداشت نہیں کرے گا: نریندر مودی

ہمارا موقف بالکل واضح ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا: بھارت

امید ہے کہ پاکستان اور بھارت کو ایک ہی نقطے پر اکٹھا کر لیں گے، صدر ٹرمپ

سعودی عرب میں ٹرمپ کا جامنی قالین، عربی گھوڑوں اور 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے سے استقبال

شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بن گئے

ترک صدر کا پاکستان کی حمایت میں اہم اعلان

پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے طیارے گرانے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

سابق برطانوی فوجیوں کا ’جنگی جرائم‘ کا اعتراف: ’بچوں سمیت نہتے قیدیوں کو قتل کیا، کئی بار سوئے ہوئے لوگوں پر گولیاں چلائیں‘

امریکی صدر ٹرمپ 4 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش نے انڈیا کو مشکل میں ڈال دیا ہے

برطانوی وزیر اعظم کے گھر میں آگ کیسے لگی؟ تحقیقات جاری

بھارتی فوج نے پاکستان کی سیز فائر خلاف ورزی کا جھوٹا پراپیگنڈہ خود بے نقاب کر دیا

کارگل کی جنگ سے آپریشن سندور تک: انڈیا اور اسرائیل کا تعلق جو ابتدائی مخالفت کے بعد نظریاتی اور سٹریٹجک اتحاد میں بدل گیا

بغداد معاہدہ اور ’اتحادیوں کی دیوار‘: نیٹو جیسا وہ فوجی اتحاد جو ضرورت پڑنے پر پاکستان کے کام نہ آیا

ایئر فورس ون کا متبادل ’اڑتا ہوا محل‘: وہ قطری ’تحفہ‘ جو ٹرمپ کو مشکل میں ڈال سکتا ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی