پاکستان کی جوابی کارروائی میں 'فتح 1' گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب استعمال


پاکستان نے آپریشن بنيان مرصوص (آہنی دیوار) کے تحت جارحیت کرنے والے بھارت کے دانت کھٹے کر دیے ہیں، اور کئی ایئر فیلڈز تباہ کر دیے گئے ہیں، پاکستان کی اس جوابی کارروائی میں فتح 1 میزائل سسٹم کا نہایت کام یابی سے استعمال کیا گیا ہے۔ فتح 1 گائیڈڈ راکٹ سسٹم 120 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح 1 میزائل جدید نیوی گیشن سسٹم، برق رفتار اور مؤثر نیوی گیشن خصوصیات سے لیس ہے، یہ انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح جوابی کارروائی میں پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم نے دشمن پر قہر ڈھا دیا ہے، اور اس میزائل سسٹم کے ذریعے متعدد بھارتی اہداف کو بالکل درست طور پر نشانہ بنایا گیا، ان حملوں کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں، حملے سے دشمن کے متعدد ٹھکانے تباہ اور بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔ادھر پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈرکے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا ہے، اس ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 ارب ڈالر ہے۔پاکستانی میزائلوں نے راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والے بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز تباہ کیا، بھارت کی ہلوارا ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے، اس سے قبل افواج پاکستان آدم پور، بھٹنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ایئر بیسز اور فیلڈز کو بھی تباہ کر چکی ہیں۔بھارتی میڈیا نے بھی پاکستان کے بھارت پر حملوں کا اعتراف کر لیا ہے، بھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ ایئر بیس، پونچھ اور جموں ایئر بیس پر پاکستانی حملوں کا اعتراف کیا، واضح رہے کہ رات کی تاریکی میں بھارتی بزدلانہ حملے کا دن کی روشنی میں بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی ریلیاں

پاکستان اور بھارت کا سیز فائر پر اتفاق ہوگیا، وزیراعظم

ساڑھے 4 بجے سے پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا: اسحاق ڈار

پاکستان اور انڈیا میں مکمل اور فوری جنگ بندی ہو گئی، پاکستان اور انڈیا کی تصدیق

پاکستان نے فضائی حدود تمام پروازوں کیلئے بحال کردی

پاکستان اور انڈیا میں مکمل اور فوری جنگ بندی ہو گئی: ٹرمپ، پاکستان اور انڈیا کی تصدیق

قتل کیس میں مشہور ٹک ٹاکر کو سزا موت کا حکم

پاکستان اور انڈیا کا ایک دوسرے پر میزائل حملوں کے بعد کشیدگی میں کمی کا عندیہ

پاکستان اور بھارت کا سیز فائر پر اتفاق، وزیراعظم

پاکستانی فوج میں مختلف آپریشن اور ہتھیاروں کے نام کس بنیاد پر رکھے جاتے ہیں؟

پاک فوج کے ہاتھوں راجوڑی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک

اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی، وزیر اطلاعات

آپریشن بُنیان مّرصُوص؛ پاک فوج نے بھارت پر قہر ڈھا دیا، کئی ایئربیسز، ایئرڈیفنس اور بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ

دشمن پر لرزہ طاری کرنے والے فتح-ون میزائل کی خصوصیات

پاک بھارت کشیدگی: پرنس رحیم آغا خان کی اہم پیشکش

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی