آپریشن بُنیانّ مرصوص بھارتی جارحیت کا جواب ہے، چیئرمین پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن بُنیانّ مرصوص کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔ بیرسٹر گوہر خان نے سوشل میڈیا ویب ساؤٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آپریشن بُنیانّ مرصوص کو سراہا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ بھارتی جارحیت کے بعد آپریشن بُنیانّ مرصوص ضروری تھا اور الحمدللہ بہت کامیاب ہوا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ 'قوم متحد ہے اور بھارت کی آئندہ کسی بھی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر کھڑی ہو گی، پاکستان زندہ باد۔' اس کے علاوہ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر قرآن کریم کی آیت کو بھی شیئر کیا۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور موجودہ صورتحال پر انہیں اعتماد میں لیا۔اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم سے کہا کہ میں تو بحیثیتِ بانی پی ٹی آئی کے نمائندے آپ سے بات کر رہا ہوں، قومی یکجہتی، قومی سلامتی کا تقاضا یہ ہے کہ پاکستان کے بڑے لیڈر، بانی پی ٹی آئی کو فی الفور رہا کیا جائے، جب بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا تو یہ قوم کو متحد اور یکجا کرے گا۔پاک بھارت کشیدگیخیال رہے کہ پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔آپریشن بنیان المرصوصاس کے علاوہ آج صبح پاکستان نے بھارت پر حملہ کرتے ہوئے بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج اور بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ تباہ کردیا جبکہ سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہ بنا دیے اور یشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک کر لی گئیں۔وزیراعظم کا سیاسی قیادت سے رابطہ، ’ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا’، شہباز شریف

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

اقوام متحدہ اورعالمی ادارے بھارت سے جواب طلب کریں، بلاول بھٹو

پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر تمام قسم کی پروازوں کے لیے بحال

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی ریلیاں

پاکستان اور بھارت کا سیز فائر پر اتفاق ہوگیا، وزیراعظم

ساڑھے 4 بجے سے پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا: اسحاق ڈار

پاکستان اور انڈیا میں مکمل اور فوری جنگ بندی ہو گئی، پاکستان اور انڈیا کی تصدیق

پاکستان نے فضائی حدود تمام پروازوں کیلئے بحال کردی

پاکستان اور انڈیا میں مکمل اور فوری جنگ بندی ہو گئی: ٹرمپ، پاکستان اور انڈیا کی تصدیق

قتل کیس میں مشہور ٹک ٹاکر کو سزا موت کا حکم

پاکستان اور انڈیا کا ایک دوسرے پر میزائل حملوں کے بعد کشیدگی میں کمی کا عندیہ

پاکستان اور بھارت کا سیز فائر پر اتفاق، وزیراعظم

پاکستانی فوج میں مختلف آپریشن اور ہتھیاروں کے نام کس بنیاد پر رکھے جاتے ہیں؟

پاک فوج کے ہاتھوں راجوڑی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک

اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی، وزیر اطلاعات

آپریشن بُنیان مّرصُوص؛ پاک فوج نے بھارت پر قہر ڈھا دیا، کئی ایئربیسز، ایئرڈیفنس اور بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی