پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، بھارت نے ہار مان لیا


بھارتی فوج کی کرنل خاتون افسر صوفیہ قریشی کی جانب سے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا کے بیان کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ صوفیہ قریشی نے 10 مئی کو ونگ کمانڈر ومیکا سنگھ اور بھارتی وزیر خارجہ وکرم مسری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، جس دوران انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے 10 مئی کو بھارت کے دفاعی نظام پر حملہ کرنے سمیت دیگر اہم مقامات کو بھی نشانہ بنایا۔ پریس کانفرنس کے دوران کرنل صوفیہ قریشی نے پاکستانی حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے مزید جنگ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ بھارت پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ مزید کشیدگی، تناؤ اور جنگ نہیں چاہتا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ اب پاکستان بھی پہل نہ کرے، کوئی حملہ نہ کیا جائے۔ خاتون کرنل کی جانب سے بھارت کشیدگی نہیں چاہتا کے بیان کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے بیان پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں جب کہ زیادہ تر لوگ ان کے رویے کو ’سافٹ ویئر اپڈیٹ‘ کہ رہے ہیں۔ بعض افراد نے ان کے بیان پر لکھا کہ ’باجی ڈر گئی، کچھ نے لکھا کہ پہلے انہیں جنگ کا شوق تھا، اب کہ رہی ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے۔سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی لکھا کہ پاکستانی تو پہلے ہی کہ رہے تھے کہ وہ جنگ نہیں چاہتے لیکن بھارت کو شوق تھا، اب جب پاکستان نے تھوڑا سا حملہ کیا تو بھارت پیچھے ہٹ گیا۔بعض افراد نے ان کے بیان کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ ابھی سے ہی ڈر گئیں؟ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، رکو ذرا، صبر کرو۔ کچھ افراد نے لکھا کہ کرنل صوفیہ قریشی ہی وہ پہلا بھارتی فرد تھیں، جنہوں نے جنگ کا اعلان کیا تھا، اب کہ رہی ہیں کہ بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا۔بعض صارفین نے انہیں یاد دلایا کہ پاکستان نے صرف آپریشن سندور کا جواب دیتے ہوئے اپنے شہیدوں کا بدلہ لیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بھارتی فوج نے پاکستان کی سیز فائر خلاف ورزی کا جھوٹا پراپیگنڈہ خود بے نقاب کر دیا

بغداد معاہدہ اور ’اتحادیوں کی دیوار‘: نیٹو جیسا وہ فوجی اتحاد جو ضرورت پڑنے پر پاکستان کے کام نہ آیا

برطانوی وزیر اعظم کے گھر میں آگ لگ گئی

پہلگام کا معرکہ - ایک نئے عالمی توازن کی شروعات

نریندرمودی کا قوم سے مایوس کن خطاب

پاکستان اور انڈیا کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان جنگ بندی کے بعد پہلا رابطہ

انڈیا اور پاکستان کے درمیان ایک ’بری ایٹمی جنگ‘ روکی: صدر ٹرمپ

رافیل بنانے والی کمپنی کے شیئرزمزید گرگئے

چین، امریکا تجارتی مذاکرات میں اہم پیشرفت، ٹیرف میں بڑی کمی پر اتفاق

پاکستان نے مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر پھرسے اجاگرکر دیا، عمرعبداللہ

امریکہ اور چین ٹیرف میں کمی اور 90 دن کے وقفے پر متفق، ’تجارتی جنگ ٹل گئی‘

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی، امریکی وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور

ٹرمپ کی تنازع کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، انڈین سفارت کاری کے لیے کڑا امتحان

’پاکستانی عوام بھائیوں کی طرح ہیں‘: کیا انڈیا کے ’آپریشن سندور‘ کے بعد ترکی نے پاکستان کا ساتھ دیا؟

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی، امریکہ وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی