انڈین حملوں میں 11 فوجی جوان اور 40 شہری جان سے گئے، آئی ایس پی آر


پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انڈین حملوں میں 11 فوجی اہلکار اور 40 شہری جان سے گئے۔منگل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چھ اور سات مئی کی درمیانی شب انڈین افواج نے بلااشتعال اور قابل مذمت حملے کیے جن میں خواتین، بچوں اور عمر رسیدہ افراد سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔بیان کے مطابق ’حملوں کے نتیجے میں سات خواتین اور 15 بچوں سمیت 40 شہری شہید ہوئے۔ 10 خواتین اور 27 بچوں سمیت 121 افراد زخمی ہوئے۔‘بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مادر وطن کے دفاع میں پاکستان فوج کے 11 اہلکار شہید اور 78 زخمی ہوگئے۔ پاکستانی آرمی کے چھ اہلکار اور پاکستان ایئرفورس کے پانچ اہلکار شہید ہوئے۔‘بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی افواج نے معرکہ حق کے تحت آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا اور انڈین جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔بیان کے مطابق ’پاکستان آرمی کے شہدا نائیک عبدالرحمان، لانس نائیک دلاور خان، لانس نائیک اکرام اللہ، نائیک وقار خالد، سپاہی محمد عدیل اکبر اور سپاہی نثار شامل ہیں۔‘’پاکستان ایئرفورس کے شہدا میں سکوارڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب، سینیئر ٹیکنیشن نجیب، کورپورل ٹیکنیشن فاروق اور سینیئر ٹیکنیشن مبشر شامل ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مودی کے دن گنے جاچکے ہیں، خواجہ آصف

وزیراعظم کا ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم

لائیو: ’عہدہ پارٹی کی امانت تھا،‘ پی ٹی آئی کے جنید اکبر نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا

نور مقدم قتل کیس سنسنی خیز مراحل میں داخل

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے: عطا تارڑ

بلڈنگ ریگولیشن ترمیم کیس میں عدالت ماسٹر پلان اتھارٹی حکام پر برہم

بنیان مرصوص ہمارے مؤثر دفاع کا واضح پیغام ہے: وزیراعظم

آبی تنازع حل نہ ہوا تو پاک-بھارت جنگ بندی خطرے میں پڑ سکتی ہے، اسحٰق ڈار

پاکستان کا انڈین براہموس میزائل ’ہدف سے بھٹکانے‘ کا دعویٰ: کیا تیز رفتار میزائلوں کو ’اندھا‘ کیا جا سکتا ہے؟

خیبر پختونخوا میں بلند چوٹیوں کا سمٹ، کوہ پیماؤں کے لیے سرکاری فیس معاف 

انڈین حملوں میں 11 فوجی جوان اور 40 شہری جان سے گئے، آئی ایس پی آر

کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش نے انڈیا کو مشکل میں ڈال دیا ہے

مار دو انہیں‘ — ایئر چیف نے خفیہ کمانڈ سینٹر سے جوابی کارروائی کے احکامات خود دیے

بھارت کی ایل او سی کی خلاف ورزی، بلا اشتعال گولہ باری

پاکستان کا قرضہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی