وزیراعظم کا ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم


وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسے افراد اور شعبے جو ٹیکس دینے کی استعداد رکھتے ہیں اور ٹیکس نہیں دیتے، انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے.ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے. وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار اور ٹیکس آمدن میں اضافے اور پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں سیمنٹ پلانٹس میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے مکمل نفاذ سے ٹیکس آمدن میں اربوں روپے کا اضافہ ممکن ہوا۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ چینی کی صنعت میں اس نظام کے نفاذ سے نومبر 2024 سے اپریل 2025 تک ٹیکس آمدن میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں ایف بی آر اصلاحات کی بدولت ٹیکس آمدنی کا جی ڈی پی کا 10 اعشاریہ 6 فیصد کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایسے افراد اور شعبے جو ٹیکس دینے کی استعداد رکھتے ہیں اور ٹیکس نہیں دیتے، انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، ٹیکس چوروں کی معاونت کرنے والے افسران و اہلکاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے ٹیکس نیٹ میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ٹیکس کی شرح کو کم کرکے عام آدمی پر بوجھ کو کم کرنا چاہتے ہیں.سیمنٹ اور دیگر شعبوں میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ کو رواں برس جون تک مکمل کیا جائے۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ تمباکو کے شعبے میں ٹیکس آمدن کے حصول کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر اقدامات تیز کئے جائیں.ٹیکس سے متعلق زیر التوا مقدمات کی مؤثر انداز سے پیروی کرکے ملک و قوم کے پیسے کا حصول یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت مستحکم اور ترقی کی جانب گامزن ہے، ملکی ترقی کیلئے سب کو اپنی ذمہ داری کو نبھانا ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ عمان، دوطرفہ مشق میں شرکت

بھارت اپنی جنگ ہارچکا ہے اور پاکستان جیت چکا ہے،گورنر سندھ

انڈیا سے جنگ: پنجاب حکومت کا محکمہ شہری دفاع کو ’جدید تقاضوں سے ہم آہنگ‘ کرنے کا فیصلہ

انڈین وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات مسترد، جنگ بندی کے لیے پرعزم ہیں: پاکستان

چیف جسٹس سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا عزم

چیف جسٹس سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

بھارت میں ایک نفسیاتی شخص برسراقتدار ہے، مشعال ملک

بلوچستان: ضلع نوشکی سے اغوا کیے گئے پنجاب کے رہائشی چار افراد کا قتل

پیپلز پارٹی کا ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی اشاعت کی مخالفت، الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش

بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی سے متعلق بڑی خبر

سندھ بھرمیں 15مئی کو پیپلز پارٹی اظہار تشکر ریلیاں نکالے گی، نثارکھوڑو

بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید تین کشمیری نوجوان شہید

پنجاب حکومت کی سماعت سے محروم افراد کیلئے بڑی سہولت

لائیو: ضلع شانگلہ میں سکول طالبات کا اساتذہ کی عدم موجودگی کے خلاف احتجاج

کشیدگی سے متاثرہ حج پروازیں بحال، ’20 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی