بھارت اپنی جنگ ہارچکا ہے اور پاکستان جیت چکا ہے،گورنر سندھ


گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے خطے میں اپنی بالادستی قائم کی ہے اور اب بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات ہوگی۔ گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان کی فتح پر سمندر پار پاکستانی خوشیاں منا رہے ہیں، افواج پاکستان نے خطے میں اپنی بالا دستی قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے، بھارت سے اب برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، بلوچستان میں دہشت گرد بی ایل اے ہماری فورس کو دیکھ لے۔گورنرسندھ نے کہا کہ نعرہ تکبیر جب بلند ہوتا ہے تو جذبہ بڑھ جاتا ہے، ہمارا جذبہ حب الوطنی بڑا گرما دینے والا ہے، 1965کے بعد اب یہ موقع ملا جس میں اللہ تعالی نے ہمیں سرخرو کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج آرمی چیف کی قائدانہ صلاحیتوں نے ملک کا دفاع کیا اور ہماری سرحدیں محفوظ ہیں، ہماری افواج مضبوط اور توانا ہیں، آج اظہار تشکر کی تقریب میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت اپنی جنگ ہارچکا ہے اور پاکستان اپنی جنگ جیت چکا ہے، ہمارے سپہ سالار کی قیادت نے افواج کے جوانوں کو ہمت اور حوصلہ دیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ ایک 9 مئی وہ تھا جس نے بیرونی سازش کرنے کی کوشش کی، آج 9مئی اور 10 مئی کو قوم کو ایک کر دیا ہے اور 28 مئی یوم تکبیر آنے والا ہے لہٰذا مئی کے مہینے میں کوئی بھی ہماری افواج سے پنگا نہ لے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک افواج پاکستان کی وجہ سے محفوظ ہے، افواج پاکستان پر انگلیاں اٹھانے والوں کی انگلیاں جھک گئی ہیں، آئندہ آنے والے دنوں میں عوام پاکستان کو قرض کی زنجیر سے نجات دلائیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بھارتی ہائی کمیشن کا اہلکار ناپسندیدہ شخصیت قرار، فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم

پاکستانی فورسز نے انڈیا کے حملوں کا بہترین جواب دیا: عمران خان

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول پرآنے لگیں

طلبا کے لیے خوش خبری، یونیورسٹیز میں مفت تعلیم سے متعلق قانون منظور

سردار رامیش سنگھ اروڑا کا سکھوں کیلئے اہم پیغام

پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ عمان، دوطرفہ مشق میں شرکت

بھارت اپنی جنگ ہارچکا ہے اور پاکستان جیت چکا ہے،گورنر سندھ

انڈیا سے جنگ: پنجاب حکومت کا محکمہ شہری دفاع کو ’جدید تقاضوں سے ہم آہنگ‘ کرنے کا فیصلہ

انڈین وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات مسترد، جنگ بندی کے لیے پرعزم ہیں: پاکستان

چیف جسٹس سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا عزم

چیف جسٹس سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

بھارت میں ایک نفسیاتی شخص برسراقتدار ہے، مشعال ملک

بلوچستان: ضلع نوشکی سے اغوا کیے گئے پنجاب کے رہائشی چار افراد کا قتل

پیپلز پارٹی کا ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی اشاعت کی مخالفت، الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش

بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی سے متعلق بڑی خبر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی