سردار رامیش سنگھ اروڑا کا سکھوں کیلئے اہم پیغام


پنجاب کے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا کا سکھوں کیلئے اہم پیغام. ۔سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے، اور اس کا دفاع کرنے کیلئے سامنے آئی گئی۔ سردار رامیش سنگھ اروڑا نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جنگ کے پردے میں مودی سرکار کی اصل سازش بے نقاب ہو چکی ہے کیونکہ آر ایس ایس (RSS ) اور شیو شینا  کی سوچ نے بھارت کو اقلیتوں کے لیے جہنم بنا دیا ہے۔اگر آج سکھ خاموش رہے، تو کل اُن کا وہی حال ہوگا جو گجرات کے مسلمانوں کا 2002 میں ہوا تھا۔انہوں نے دنیا بھر  میں بسنے والےسکھوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے، اور اس کا دفاع کرنے کیلئے سامنے آئی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ 22 اپریل کو پہلگام واقعہ قابل مذمت ہے اور پاکستانی حکومت نے بھی اس کی مذمت کی ہے، پاکستانی وزیراعظم نے شفاف تحقیقات  کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تعاون کی پیشکش بھی کی لیکن آر ایس ایس کی سوچ نے بغیر سوچے سمجھے پاکستان پر الزام لگانا شروع کیا اس کے بعد جنگ شروع کی ہم نے بار بار روکا جنگ حل نہیں امن ہونا چاہیے.مودی سرکار نے ہماری سوچ کو کمزوری سمجھ کر حملہ کیا اور 6 اور 7 مئی کو  مسجدوں اور نہتے سویلین کو نشانہ بنایا ، ننکانہ صاحب پر حملہ کیا اور اگلی رات امرتسر پر حملہ کیا تاکہ سکھوں کو یہ بتایا جائے پاکستان نہ تو ننکانہ صاحب کو بچا سکے اور امرتسر پر بھی حملہ کیا ، ان کا منصوبہ یہ تھا کہ سکھوں کو کسی طریقے سے پاکستان سے دور کیا جاسکے لیکن ہم ماضی میں سکھوں کے ساتھ ہونے والی خونریزی کو نہیں بھولے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا اتحاد دیکھاکر ایک ہونے کہ ضرورت ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بھارتی ہائی کمیشن کا اہلکار ناپسندیدہ شخصیت قرار، فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم

پاکستانی فورسز نے انڈیا کے حملوں کا بہترین جواب دیا: عمران خان

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول پرآنے لگیں

طلبا کے لیے خوش خبری، یونیورسٹیز میں مفت تعلیم سے متعلق قانون منظور

سردار رامیش سنگھ اروڑا کا سکھوں کیلئے اہم پیغام

پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ عمان، دوطرفہ مشق میں شرکت

بھارت اپنی جنگ ہارچکا ہے اور پاکستان جیت چکا ہے،گورنر سندھ

انڈیا سے جنگ: پنجاب حکومت کا محکمہ شہری دفاع کو ’جدید تقاضوں سے ہم آہنگ‘ کرنے کا فیصلہ

انڈین وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات مسترد، جنگ بندی کے لیے پرعزم ہیں: پاکستان

چیف جسٹس سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا عزم

چیف جسٹس سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

بھارت میں ایک نفسیاتی شخص برسراقتدار ہے، مشعال ملک

بلوچستان: ضلع نوشکی سے اغوا کیے گئے پنجاب کے رہائشی چار افراد کا قتل

پیپلز پارٹی کا ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی اشاعت کی مخالفت، الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش

بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی سے متعلق بڑی خبر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی