بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید تین کشمیری نوجوان شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا اور تین نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔بعد ازاں تینوں نوجوانوں کی تشدد زدہ اور گولیاں لگی لاشیں ایک سنسان علاقے سے مل گئیں۔ پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ بھارتی فوج کے تشدد سے شہید ہونے والے کشمیری نوجوان مقامی کالج کے طالب علم تھے اور کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں تھے۔شہید نوجوانوں کے والدین اپنے جگر کے ٹکڑوں کی لاشوں کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ انسانی حقوق کی سنگیں خلاف ورزیوں میں ملوث قابض بھارتی فوج نے پورے کشمیر کو قید خانے میں تبدیل کردیا ہے۔خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور اور بہادر عوام نے حال ہی میں بھارتی جارحیت پر پاک فوج کی جوابی کارروائی کی کھل کر حمایت کی تھی۔ قبل ازیں مودی سرکار کی جانب سے کرائے گئے الیکشن کے ڈھونگ کو بھی بہادر کشمیریوں نے مسترد کرتے ہوئے مکمل بائیکاٹ کیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سردار رامیش سنگھ اروڑا کا سکھوں کیلئے اہم پیغام

پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ عمان، دوطرفہ مشق میں شرکت

بھارت اپنی جنگ ہارچکا ہے اور پاکستان جیت چکا ہے،گورنر سندھ

انڈیا سے جنگ: پنجاب حکومت کا محکمہ شہری دفاع کو ’جدید تقاضوں سے ہم آہنگ‘ کرنے کا فیصلہ

انڈین وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات مسترد، جنگ بندی کے لیے پرعزم ہیں: پاکستان

چیف جسٹس سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا عزم

چیف جسٹس سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

بھارت میں ایک نفسیاتی شخص برسراقتدار ہے، مشعال ملک

بلوچستان: ضلع نوشکی سے اغوا کیے گئے پنجاب کے رہائشی چار افراد کا قتل

پیپلز پارٹی کا ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی اشاعت کی مخالفت، الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش

بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی سے متعلق بڑی خبر

سندھ بھرمیں 15مئی کو پیپلز پارٹی اظہار تشکر ریلیاں نکالے گی، نثارکھوڑو

بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید تین کشمیری نوجوان شہید

پنجاب حکومت کی سماعت سے محروم افراد کیلئے بڑی سہولت

لائیو: ضلع شانگلہ میں سکول طالبات کا اساتذہ کی عدم موجودگی کے خلاف احتجاج

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی