کشیدگی سے متاثرہ حج پروازیں بحال، ’20 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے‘


پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کے باعث متاثر ہونے والی حج پروازیں معمول پر آچکی ہیں۔منگل کو چار بڑے ایئرپورٹس سے 28 پروازیں روانہ ہوں گی جن میں پی آئی اے اور سعودی ایئرلائن سمیت دیگر نجی ایئرلائنز کی پروازیں بھی شامل ہیں۔ بعض وجوہات کی بنا پر سعودی ایئر لائن کی چار جبکہ ایئر سیال کی ایک پرواز منسوخ ہوئی، جنہیں ری شیڈول کیا جا رہا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستانی انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کشیدگی کے دوران منسوخ ہونے والی پروازوں کے حجاج کو حجاز مقدس پہنچا دیا ہے جبکہ سعودی ایئرلائن آج سے اپنی پروازوں کا آغاز کر کے دو دن میں ریکوری فلائٹس بھی مکمل کر لے گی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ’پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی اور فلائٹ آپریشن کی وقتاً فوقتاً بندش کے باعث مجموعی طور پر 10 حج پروازیں منسوخ ہوئیں۔ان میں لاہور سے 3، اسلام آباد سے 2 جبکہ کراچی اور ملتان کی ایک ایک پرواز شامل تھی اور ان فلائٹس کی منسوخی کے باعث 2 ہزار 290 عازمین کا شیڈول متاثر ہوا۔ اس لیے 10 اور 11 مئی کو خصوصی پروازوں کے ذریعے ایک ہزار 277 عازمین کو روانہ کیا گیا جب کہ باقی عازمین حج کو 12 مئی کو روانہ کیا گیا۔‘وزارت مذہبی امور کے حکام نے اردو نیوز کو بتایا کہ اب تک 20 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔’پاکستانی ایئرلائنز نے کشیدگی کے باعث منسوخ ہونے ولی تمام پروازوں کا بیک لاگ کلیئر کر لیا ہے اور منسوخ ہونے والی تمام پروازوں کے مسافروں کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا ہے۔‘حج ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ تمام عازمین کو شیڈول کے مطابق حجاز مقدس پہنچایا جائے گا (فائل فوٹو: اے ایف پی)سعودی ایئر بھی آج سے اسلام آباد اور لاہور سے اپنی پروازوں کا سلسلہ بحال کرے گی اور اج اور کل اپنا بیک لاگ کلیئر کرکے معمول کا حج فلائٹس آپریشن بحال کر دے گی۔ وزارت مذہبی امور کے حج ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ تمام عازمین حج کو بروقت اور طے شدہ شیڈول کے مطابق حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق منگل 13 مئی کے لیے پاکستان کے چار بڑے ایئرپورٹس اسلام آباد، لاہور کراچی اور ملتان سے سعودی عرب کے مختلف شہروں مدینہ، جدہ اور دمام کے لیے مجموعی طور پر 33 پروازیں شیڈول ہیں۔ان میں سے سعودی ایئر لائن کی چار جبکہ ایئر سیال کی لاہور سے ایک پرواز تاحال منسوخ ہوئی ہے تاہم انہیں ری شیڈول کیا جا رہا ہے۔ رات 12 بجے سے دن 12 بجے تک تقریباً نصف پروازیں اپنے طے شدہ وقت کے مطابق روانہ ہوئیں جبکہ باقی پروازوں کی روانگی بھی اپنے طے شدہ وقت کے مطابق ہی متوقع ہے۔ سول ایوی ایشن کے مطابق ’اسلام اباد سے مجموعی طور پر 11 پروازیں شیڈول تھیں جن میں سے دو پروازیں منسوخ ہوئیں۔ لاہور سے 10 پروازیں شیڈول تھیں جن میں سے ایک پرواز منسوخ ہوئی ہے۔‘اسی طرح کراچی سے اٹھ پروازیں شیڈول ہیں جن میں سے ایک پرواز منسوخ کی گئی ہے جبکہ ملتان سے تین پروازے شیڈول ہیں جن میں سے ایک پرواز منسوخ ہوئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق کشیدگی کے باعث 10 حج پروازیں منسوخ ہوئیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)حکام کا کہنا ہے کہ پرواز منسوخ ہونے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ وہ پرواز اب روانہ نہیں ہو گی بلکہ اسے ری شیڈول کیا جا رہا ہے اور ممکن ہے کہ وہ اج یا کل کی تاریخ میں روانہ کر دی جائیں۔‘ خیال رہے کہ حکومت نے حج فلائٹ آپریشن کے لیے مختلف ایئرلائنز کو کوٹہ الاٹ کیا ہے، جس میں پی آئی اے کو 35 ہزار، سعودی ایئرلائن کو بھی 35 ہزار، سیرین ایئر کو 7 ہزار، ایئر بلیو کو 7 ہزار 380 اور ایئر سیال کو 3 ہزار 500 عازمین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ یہ پروازیں لاہور، کراچی، اسلام آباد، ملتان اور کوئٹہ سمیت بڑے شہروں سے روانہ ہوں گی۔ پی آئی اے کی جانب سے حج پروازوں کے لیے بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ حج 2025 کے لیے حکومت پاکستان نے کرایوں میں بھی کمی کی ہے۔گذشتہ سال کے 2 لاکھ 34 ہزار روپے کے مقابلے میں رواں سال ایک عازم کا کرایہ 2 لاکھ 20 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، جس سے ہر عازم کو 14 ہزار روپے کا ریلیف ملے گا۔ اس ریلیف پیکج کی مجموعی مالیت 1.24 ارب روپے ہے، جو پی آئی اے، سعودی ایئرلائن اور دیگر نجی فضائی کمپنیوں کے تعاون سے ممکن بنایا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بھارتی ہائی کمیشن کا اہلکار ناپسندیدہ شخصیت قرار، فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم

پاکستانی فورسز نے انڈیا کے حملوں کا بہترین جواب دیا: عمران خان

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول پرآنے لگیں

طلبا کے لیے خوش خبری، یونیورسٹیز میں مفت تعلیم سے متعلق قانون منظور

سردار رامیش سنگھ اروڑا کا سکھوں کیلئے اہم پیغام

پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ عمان، دوطرفہ مشق میں شرکت

بھارت اپنی جنگ ہارچکا ہے اور پاکستان جیت چکا ہے،گورنر سندھ

انڈیا سے جنگ: پنجاب حکومت کا محکمہ شہری دفاع کو ’جدید تقاضوں سے ہم آہنگ‘ کرنے کا فیصلہ

انڈین وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات مسترد، جنگ بندی کے لیے پرعزم ہیں: پاکستان

چیف جسٹس سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا عزم

چیف جسٹس سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

بھارت میں ایک نفسیاتی شخص برسراقتدار ہے، مشعال ملک

بلوچستان: ضلع نوشکی سے اغوا کیے گئے پنجاب کے رہائشی چار افراد کا قتل

پیپلز پارٹی کا ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی اشاعت کی مخالفت، الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش

بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی سے متعلق بڑی خبر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی