بھارت کی ایل او سی کی خلاف ورزی، بلا اشتعال گولہ باری


بھارتی فورسز نے اتوار کی رات گئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار بلا اشتعال شیلنگ کر کے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں آزاد جموں و کشمیر میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ آزاد جموں و کشمیر کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سردار وحید خان کے مطابق بھارتی افواج نے جنوبی کوٹلی ضلع کے نکیال سیکٹر میں 11 بجے کے بعد کئی گاؤں کو نشانہ بنایا، اس دوران 40 منٹ تک ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔بڑی دھارا مٹھرانی میں متاثرہ دیہات میں سے ایک میں 32 سالہ محمد شاہد ولد محمد مارٹر شیل کے ٹکڑے سے شدید پیٹ کے زخموں کا شکار ہوا، جسے علاج کے لیے نکیال کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، اور بعد ازاں کوٹلی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ریفر کردیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔سردار وحید خان نے بتایا کہ حویلی ضلع میں بھی مختصر گولہ باری کا واقعہ رپورٹ کیا گیا۔شاہد نامی نوجوان کی موت کے بعد حالیہ گولہ باری کی لہر سے مرنے والوں کی تعداد 32 تک پہنچی ہے، جن میں کوٹلی میں 12، بھمبر اور پونچھ میں میں 6، 6 ، مظفرآباد میں 3، نیلم اور حویلی میں 2، 2 اور باغ میں 1 شہری کی موت ہوئی، اس تنازع میں اب تک مزید 123 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

نور مقدم قتل کیس سنسنی خیز مراحل میں داخل

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے: عطا تارڑ

بلڈنگ ریگولیشن ترمیم کیس میں عدالت ماسٹر پلان اتھارٹی حکام پر برہم

بنیان مرصوص ہمارے مؤثر دفاع کا واضح پیغام ہے: وزیراعظم

آبی تنازع حل نہ ہوا تو پاک-بھارت جنگ بندی خطرے میں پڑ سکتی ہے، اسحٰق ڈار

خیبر پختونخوا میں بلند چوٹیوں کا سمٹ، کوہ پیماؤں کے لیے سرکاری فیس معاف 

انڈین حملوں میں 11 فوجی جوان اور 40 شہری جان سے گئے، آئی ایس پی آر

مار دو انہیں‘ — ایئر چیف نے خفیہ کمانڈ سینٹر سے جوابی کارروائی کے احکامات خود دیے

بھارت کی ایل او سی کی خلاف ورزی، بلا اشتعال گولہ باری

پاکستان کا قرضہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

وزیراعظم شہباز شریف کا ہر سال 10 مئی کو ’یوم معرکہ حق‘ منانے کا اعلان

سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری: ’جمع پونجی ختم لیکن فتح کے سامنے ہماری تکالیف کچھ نہیں‘

انڈین حملوں میں پاکستانی فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر سمیت 11 فوجی اہلکار جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 40 شہری ہلاک ہوئے: آئی ایس پی آر

پاکستان کا انڈین براہموس میزائل ’ہدف سے بھٹکانے‘ کا دعویٰ: کیا تیزرفتار میزائلوں کو ’اندھا‘ کیا جا سکتا ہے؟

پاکستان اور انڈیا کے درمیان لڑائی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی: ڈونلڈ ٹرمپ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی