سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری: ’جمع پونجی ختم لیکن فتح کے سامنے ہماری تکالیف کچھ نہیں‘


’میرا مال مویشی کا فارم برسوں کے بعد اپنے پاؤں پر کھڑا ہوا تھا اور اب میں اس پوزیشن میں تھا کہ اس سے منافع کما سکوں۔ لیکن میرا فارم بھی انڈین گولہ باری کی زد میں آ گیا اور میرے 40 لاکھ کے جانور مر گئے۔‘یہ کہانی ہے سیالکوٹ کی تحصیل ظفروال کے رہائشی ملک مرتضیٰ کی جن کا گاؤں ورکنگ باؤنڈری کے قریب ہے۔ جب پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی نے زور پکڑا تو سرحدی دیہات کو خالی کروا لیا گیا۔ لیکن اس کے بعد شروع ہونے والی گولہ باری نے ان درجنوں دیہات کے مکینوں کے مکانات اور مال مویشیوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ملک مرتضیٰ نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اس بات کا تو افسوس ہے کہ اب نئی شروعات کرنا پڑے گی۔ اور جمع پونجی بھی ختم ہو گئی ہے لیکن اس بات کی خوشی ہے کہ جو کچھ بھی ہوا اس سے وطن کا دفاع مضبوط ہوا اور اس میں ہمارے مال مویشی بھی کام آ گئے۔ مجھے اس بات پر فخر ہے۔ بڑے عرصے بعد سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر محاذ اتنا گرم ہوا اور اس بار تو انڈین ڈرونز بھی آئے، لیکن ہمارے علاقے کے لوگ پُرجوش ہیں۔‘پاکستان اور انڈیا کے درمیان سنیچر کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد جب ورکنگ باؤںڈری سے جنگی ٹینک واپس آئے تو علاقہ مکینوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور فوجیوں کے گلے میں ہار ڈالے۔ اس سارے علاقے میں جنگ بندی کو فتح کے طور پر منایا گیا۔درجنوں دیہات جو ہرپال سیکٹر، باجرہ گڑھی سیکٹر اور چاروہ سیکٹر میں پھیلے ہوئے ہیں، ان کے رہائشیوں نے اپنے گھر خالی کر دیے اور سیالکوٹ شہر منتقل ہو گئے۔ورکنگ باؤندری کے قریب شہری اپنے علاقوں کو لوٹ گئے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)ایک اور علاقہ مکین محمد حامد کا کہنا تھا کہ ’ہمارے کافی رشتے دار لاہور میں بھی ہیں اور انہوں نے ہمیں کہا کہ ادھر آ جاؤ۔ لیکن آپ کو سچی بات بتاؤں ہمارا دل نہیں کیا جانے کو، جب پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا تو ہم تو پرجوش ہو گئے اور ہم ہر چیز سے بے فکر ہو گئے۔‘حامد اب اپنے گاؤں واپس لوٹ چکے ہیں۔ وہ اپنے علاقے میں رہنا چاہتے تھے اور اپنے جوانوں کا حوصلہ بڑھانا چاہتے تھے۔ ’اب ہم اپنے گاؤں واپس آئے ہیں تو کافی کچھ تباہ ہوا پڑا ہے۔ کئی لوگوں کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے لیکن ہم نے کوئی ایسا بندہ نہیں دیکھا جس کو کسی قسم کا کوئی رنج اور دکھ ہو۔ لوگ خوش ہیں اور وجہ صرف یہی ہے کہ پاکستان نے جو فتح حاصل کی ہے اس کے سامنے ہماری تکلیفیں کچھ نہیں ہیں۔‘سنیچر کو جب پاکستان نے جوابی آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا اور اس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری ہوئیں تو کئی جگہوں پر دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ فتح میزائل کے لانچنگ پیڈز اور بھاری توپ خانوں کے اردگرد کھڑے ہیں اور گولہ باری کرنے والے فوجیوں کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔جب پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی نے زور پکڑا تو سرحدی دیہات کو خالی کروا لیا گیا۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)سیالکوٹ کے ہی ایک سرحدی گاؤں کے رہائشی محمد عابد نے اردو نیوز کو بتایا کہ ان کی زمینوں کے اندر فوج نے دفاعی مورچے بنائے۔’ہم نے ان کو مدد کی کوشش کی لیکن انہوں نے ہمیں محفوظ مقامات پر جانے کا کہا۔ ہم پھر سیاکوٹ شہر میں آ گئے۔ پورے علاقے کے لوگ جوش و جذبے سے ہیں اور اپنی فوج کے ساتھ ہیں۔ سرحدی لوگ اپنے نقصان کا ذکر نہیں کر رہے۔ ہم یہی سمجھ رہے ہیں کہ جو کچھ بھی ہوا ہم اس کا حصہ ہیں۔‘سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر آبادیوں کے لیے گولہ باری سے ہونے والے ’نقصانات کے کلیم جمع کروانے‘ پر ضلعی حکومتیں امداد بھی فراہم کرتی ہیں۔ تاہم اس وقت لوگ جنگ کے بعد کی جذباتی کیفیات میں دکھائی دے رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مار دو انہیں‘ — ایئر چیف نے خفیہ کمانڈ سینٹر سے جوابی کارروائی کے احکامات خود دیے

بھارت کی ایل او سی کی خلاف ورزی، بلا اشتعال گولہ باری

پاکستان کا قرضہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

وزیراعظم شہباز شریف کا ہر سال 10 مئی کو ’یوم معرکہ حق‘ منانے کا اعلان

سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری: ’جمع پونجی ختم لیکن فتح کے سامنے ہماری تکالیف کچھ نہیں‘

پاکستان کا انڈین براہموس میزائل ’ہدف سے بھٹکانے‘ کا دعویٰ: کیا تیزرفتار میزائلوں کو ’اندھا‘ کیا جا سکتا ہے؟

پاکستان اور انڈیا کے درمیان لڑائی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی: ڈونلڈ ٹرمپ

بغداد معاہدہ اور ’اتحادیوں کی دیوار‘: نیٹو جیسا وہ فوجی اتحاد جو ضرورت پڑنے پر پاکستان کے کام نہ آیا

اے این ایف نے کروڑوں مالیت کے منشیات تحویل میں لے لی

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد آٹھ لاکھ سے متجاوز، 10 ارب ڈالر موصول

آپریشن ’بنیان مرصوص‘ انڈیا سے جاری معرکہ حق کا حصہ تھا: آئی ایس پی آر

آپریشن بنیان مرصوص، ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منایا جائے گا، وزیراعظم

وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلئے پیکیج کا اعلان

جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے فارغ؟ کون ہوگا نیا چیئرمین پی اے سی؟

ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی جرأت و قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، آرمی چیف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی