کردستان تحریک کی طرح بلوچ مسلح تحریک کو ختم ہوتا دیکھ رہا ہوں: سرفراز بگٹی


وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مودی سرکار یہ گمان کیے بیٹھی تھی کہ پاکستان کمزور ہے، لیکن افواجِ پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ دشمن کے تکبر کو پاؤں تلے روند سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ’جشنِ فتح‘ کے عنوان سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا ہراول دستہ ہے، جہاں سے ہمیشہ پاکستان کی آواز بلند ہوتی رہی ہے اور آئندہ بھی ہوتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ’انڈیا نے جب بھی جارحیت کی کوشش کی اسے منہ توڑ جواب دیا گیا، ہماری افواج نے قربانیاں دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔وزیراعلٰی سرفراز بگٹی نے کہا کہ کچھ عناصر بلوچ قوم کو ایک لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔’جیسے کُردستان کی علیحدگی کی تحریک ختم ہوئی میں بلوچستان میں بھی ایسی نام نہاد تحریک کو ختم ہوتا دیکھ رہا ہوں، بلوچستان کے لوگوں نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ بندوق کے زور پر کسی نظریے کو مسلط ہونے نہیں ہونے دیں گے۔‘  سرفراز بگٹی نے کہا کہ ’میں ایک بار پھر ان لوگوں کو دعوت دیتا ہوں جو انڈیا کی ایما پر بلوچستان میں جنگ مسلط کرنا چاہتے ہیں، وہ انڈیا کا حشر دیکھ لیں وہ آئیں اور آئین پاکستان کے مطابق قومی دھارے میں شامل ہوں۔‘’چُھپ کر نام نہاد قومی جنگ کی باتیں کی جاتی ہیں، سوال یہ ہے کہ کیسی قومی جنگ ہے جس میں معصوم شہری، مزدور، مسافر اور بے گناہ بلوچوں کو قتل کیا جا رہا ہے؟ یہ نہ بلوچ روایت ہے، نہ پشتون اقدار، اور نہ ہی بلوچستان کی سرزمین کا شیوہ ہے۔‘وزیراعلٰی نے کہا کہ یہ جنگ کسی حق و انصاف کی نہیں بلکہ ذاتی مفاد اور دشمن قوتوں کی پراکسی وار کا حصہ ہے اور جو لوگ اس میں ملوث ہیں وہ دراصل انڈیا کے آلۂ کار بنے ہوئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بھارت مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے: پاکستان کا دوٹوک مؤقف

ساہیوال میں قرض کے بدلے بینک میں رکھا کروڑوں کا گولڈ جعلی زیوارت سے تبدیل

پرائیویٹ سکیم کے تحت 25 ہزار پاکستانی عازمین حج کریں گے: وزیر مذہبی امور

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائیو شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈین طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی کی مدت میں توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پرگفتگو

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، عالمی سطح پر پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے پرگفتگو

’زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟‘ سیر کے لیے گلگت جانے والے چار دوستوں کی پراسرار گمشدگی

پنجاب حکومت کا ’ہوٹل آئی‘ سافٹ ویئر کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

پاک بحریہ کے سربراہ کا عسکری حکمت عملی میں تبدیلی کی ضرورت پر زور

دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ نہیں، انڈیا کی بالادستی کی خواہش ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

صدر مملکت سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، معاشی صورتحال پر گفتگو

60 ہزار سے زیادہ پاکستانی پرائیویٹ حج سے محروم: ’حج آپریٹرز لوازمات پورے نہیں کر سکے‘

انڈین وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، دفتر خارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی