انڈین وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، دفتر خارجہ


پاکستان نے انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو ’بے بنیاد، اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔جمعے کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غلط بیانی اور اشتعال انگیزی پر مبنی ان بیانات کا مقصد واضح طور پر سیاسی فائدے کے لیے علاقائی کشیدگی کو ہوا دینا ہے۔’اس طرح کے بیانات نہ صرف عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ ذمہ دار ریاستی نظام کے اُصولوں کے بھی خلاف ہیں۔‘ترجمان  شفقت علی خان نے کہا کہ ’دھمکیوں کا سہارا لینا اور ایک خودمختار ملک کے خلاف فوجی کارروائی پر فخر کرنا اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’یہخطرناک رویہ علاقائی امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔‘ریڈیو پاکستان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے جوہری تحفظاتی نظام اور کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کی مضبوطی پر مکمل اعتماد ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے سابق امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن کے انڈین میڈیا کو دیے گئے بیان پر ردّعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ ان کا بیان انڈین وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔ ’راج ناتھ سنگھ ایک ہندو انتہاپسند تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ پاکستان کے خلاف بار بارجارحیت کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔‘ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ ’انڈیا کے جوہری ہتھیاروں کا کنٹرول راج ناتھ سنگھ جیسے افراد کے ہاتھ میں ہے، در حقیقت عالمی برادری کو زیادہ تشویش اس پر ہونی چاہیے۔ راج ناتھ سنگھ پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف شدید تعصّب رکھتے ہیں۔‘ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ انڈیا میں بڑھتی انتہا پسندی جوہری تحفظ سے متعلق جائز خدشات کو جنم دیتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بھارت مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے: پاکستان کا دوٹوک مؤقف

ساہیوال میں قرض کے بدلے بینک میں رکھا کروڑوں کا گولڈ جعلی زیوارت سے تبدیل

پرائیویٹ سکیم کے تحت 25 ہزار پاکستانی عازمین حج کریں گے: وزیر مذہبی امور

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائیو شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈین طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی کی مدت میں توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پرگفتگو

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، عالمی سطح پر پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے پرگفتگو

’زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟‘ سیر کے لیے گلگت جانے والے چار دوستوں کی پراسرار گمشدگی

پنجاب حکومت کا ’ہوٹل آئی‘ سافٹ ویئر کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

پاک بحریہ کے سربراہ کا عسکری حکمت عملی میں تبدیلی کی ضرورت پر زور

دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ نہیں، انڈیا کی بالادستی کی خواہش ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

صدر مملکت سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، معاشی صورتحال پر گفتگو

60 ہزار سے زیادہ پاکستانی پرائیویٹ حج سے محروم: ’حج آپریٹرز لوازمات پورے نہیں کر سکے‘

انڈین وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، دفتر خارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی