میکسیکو کی ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر کا لائیو سٹریمنگ کے دوران قتل


میکسیکو کی ایک نوجوان سوشل میڈیا انفلوئنسر کو ٹک ٹاک پر لائیو سٹریمنگ کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے نے صنفی بنیادوں پر تشدد سے نبردآزما ملک کو صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق میکسیکو کی ایک نوجوان سوشل میڈیا انفلوئنسر 23 ​​سالہ ویلیریا مارکیز اپنی میک اپ اور بیوٹی ویڈیوز کے لیے مشہور تھیں۔ جلیسکو کے ریاستی پراسیکیوٹر نے منگل کی شام ایک بیان میں کہا کہ 23 ​​سالہ ویلیریا مارکیز کی موت کی تحقیقات نسوانی بنیادوں پر قتل (خواتین اور لڑکیوں کا صنفی وجوہات کی وجہ سے قتل) کے پروٹوکول کے مطابق کی جا رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ویلیریا مارکیز کو منگل کو ایک شخص نے اُس بیوٹی سیلون میں داخل ہو کر گولی ماری جہاں وہ کام کرتی تھیں۔ پراسیکیوٹر کے دفتر نے کسی مشتبہ شخص کا نام نہیں لیا۔اس واقعے سے چند سیکنڈ پہلے ویلیریا مارکیز کو اُن کے ٹک ٹاک لائیو سٹریم پر دیکھا گیا جس میں وہ میز پر ایک کھلونے کو دبوچے بیٹھیں تھیں، انہیں یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ’وہ آ رہے ہیں۔‘اور پھر بیک گراؤنڈ میں ایک آواز آتی ہے ’ہیلو ویل‘ جس کے بعد وہ لائیو سٹریم پر آواز میوٹ کرنے سے پہلے جواب میں کہتی ہیں ’ہاں۔‘اس کے چند لمحوں بعد انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا جاتا ہے۔ ایک شخص ان کا فون اٹھاتا نظر آتا ہے جس کا چہرہ ویڈیو ختم ہونے سے پہلے لائیو سٹریم پر تھوڑا سا دکھائی دے رہا تھا۔ویلیریا مارکیز جن کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر تقریباً دو لاکھ فالوورز ہیں، نے پہلے لائیو سٹریم پر بتایا تھا کہ سیلون میں کوئی اس وقت آیا جب وہ وہاں نہیں تھیں اور انہیں دینے کے لیے ’مہنگا تحفہ‘ لے کر آیا آیا تھا۔ویلیریا مارکیز جو پریشان نظر آ رہی تھیں، نے کہا کہ اس شخص کے واپس آنے کا انتظار کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں۔میکسیکو کے حکام کے مطابق خواتین کے قتل میں توہین آمیز تشدد، جنسی زیادتی، قاتل کے ساتھ تعلق، یا متاثرہ کی لاش کو عوامی جگہ پر دکھانا شامل ہو سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے چناب کا رخ راوی اور بیاس کی جانب موڑنے پر کام تیز کردیا

امریکہ کے شہر لاس ویگاس کے جِم میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، تین زخمی

پاکستانی لوگ ذہین ہیں ان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: صدرٹرمپ کا برملا اعتراف

امریکہ: سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کو 25 برس قید کی سزا

پاکستانیوں سمیت سیاسی پناہ کے متلاشی امریکہ کی سرحد پر، ان کا مستقبل کیا ہے؟

پاکستانیوں سمیت سیاسی پناہ کے متلاشی اب بھی امریکہ کی سرحد پر، ان کا مستقبل کیا ہے؟

’منافع کے لیے‘ میکسیکو کے آثارِ قدیمہ کی ویڈیوز کا استعمال، مسٹر بیسٹ پر مقدمہ

بھارتی بحریہ نے روہنگیا مہاجرین کو سمندرمیں پھینک دیا، اقوام متحدہ کا سخت نوٹس

ٹرمپ کا استقبال، اماراتی لڑکیوں کا بالوں والا منفرد رقص

’پاکستان کی حمایت کرنے پر برہم‘ انڈیا ترکی کو کیسے نشانہ بنا رہا ہے؟

ترکی کے وسطی علاقوں میں شدید زلزلہ، عمارتیں لرز اُٹھیں

سیٹلائٹ پر نظر آنے والا ’اسامہ بن لادن کا سایہ‘ اور کوریئر کی تلاش: نیٹ فلکس سیریز میں ایبٹ آباد آپریشن کی کہانی

ایران کے کرائے کے قاتلوں کا بین الاقوامی نیٹ ورک جسے ایک سزا یافتہ مجرم چلا رہا ہے

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے رابطوں کے بعد بھارتی فوج کا بڑا بیان

’نام کی غلطی‘ جس نے ایک بےگناہ آسٹریلوی شہری کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی