’نام کی غلطی‘ جس نے ایک بےگناہ آسٹریلوی شہری کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا


آسٹریلیا کی پولیس نے ملک کے مغربی حصے کے ایک شہری کو نام کی غلطی کی وجہ سے دو مرتبہ گرفتار کیا اور حراست میں رکھا رہا۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے غلط فہمی کی بنیاد پر کی گئی ان کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔بے گناہ شہری کی گرفتاری کے سلسلے کا آغاز اس وقت ہوا جب پولیس کی کرائم اینڈ کرپشن کمیشن (سی سی سی) میں سنہ2023 میں کشتی کے تنازع کے ایک کیس میں مارکھ سمتھ (فرضی شہری) ملوث ہوا۔انہوں نے پولیس کی ہنگامی سروس کو کال کی اور شکایت درج کروائی کہ انہیں مذکورہ کشتی کے مالک سے خطرہ ہے۔اسی دوران پولیس کو ایک دوسری شکایت بھی موصول ہوئی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ ایک شخص کشتی چوری کر رہا ہے۔ پولیس کی ایمرجنسی سروس کے ڈسپیچر نے غلطی سے ’مارس‘ کے بجائے ’مارک‘ کے ورانٹ جاری کر دیے اور ان پر کسی اور کی ضمانت کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کر دیا۔جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس افسران نے مارک کی شناخت یا اس کا پتہ جانچنے کی کوشش کیے بغیر ہی انہیں کشتی چوری اور ایک چوری شدہ سمارٹ رائیڈر کارڈ کی ملکیت رکھنے کے الزام میں دھر لیا۔مارک نے پولیس کو اپنے نام کے غلط سپیلنگ کی نشاندہی کی لیکن حکام نے شناخت کی مزید تصدیق نہیں کی۔حتی کہ ان کے فنگر پرنٹس بھی لیے گئے جو کہ وارنٹ والے شخص سے میچ بھی نہیں ہوتے تھے۔وارنٹ، سسٹم میں درست ظاہر ہوا اور یوں عدالت نے ان کی ضمانت مسترد کر دی جس کے باعث مارک کو رات حوالات میں گزارنا پڑی۔اگلے دن ایک مجسٹریٹ نے کیس کا جائزہ لیتے ہوئے فوری طور پر غلطی کو بھانپ لیا اور تمام الزامات کو ختم کرتے ہوئے بے گناہ مارک کی رہائی کا حکم دیا۔اس کے تین ماہ بعد اسی پولیس سٹیشن کے ایک دوسرے پولیس افسر کے مارک کے نام کو غلط ڈسپیچ کرنے کی وجہ سے اس کے دوبارہ وارنٹ جاری کر دیے۔جب مارک کسی کام کے تحت پولیس سٹیشن گئے تو پولیس حکام نے ان کے نام پر وارنٹ دیکھا اور دوبارہ گرفتار کر لیا۔مارک نے وضاحت کی کہ یہ پچھلی غلطی دہرائی جا رہی ہے جس پر مزید تفتیش کے بعد انہیں دوبارہ رہا کر دیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے چناب کا رخ راوی اور بیاس کی جانب موڑنے پر کام تیز کردیا

امریکہ کے شہر لاس ویگاس کے جِم میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، تین زخمی

پاکستانی لوگ ذہین ہیں ان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: صدرٹرمپ کا برملا اعتراف

امریکہ: سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کو 25 برس قید کی سزا

پاکستانیوں سمیت سیاسی پناہ کے متلاشی امریکہ کی سرحد پر، ان کا مستقبل کیا ہے؟

پاکستانیوں سمیت سیاسی پناہ کے متلاشی اب بھی امریکہ کی سرحد پر، ان کا مستقبل کیا ہے؟

’منافع کے لیے‘ میکسیکو کے آثارِ قدیمہ کی ویڈیوز کا استعمال، مسٹر بیسٹ پر مقدمہ

بھارتی بحریہ نے روہنگیا مہاجرین کو سمندرمیں پھینک دیا، اقوام متحدہ کا سخت نوٹس

ٹرمپ کا استقبال، اماراتی لڑکیوں کا بالوں والا منفرد رقص

’پاکستان کی حمایت کرنے پر برہم‘ انڈیا ترکی کو کیسے نشانہ بنا رہا ہے؟

ترکی کے وسطی علاقوں میں شدید زلزلہ، عمارتیں لرز اُٹھیں

سیٹلائٹ پر نظر آنے والا ’اسامہ بن لادن کا سایہ‘ اور کوریئر کی تلاش: نیٹ فلکس سیریز میں ایبٹ آباد آپریشن کی کہانی

ایران کے کرائے کے قاتلوں کا بین الاقوامی نیٹ ورک جسے ایک سزا یافتہ مجرم چلا رہا ہے

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے رابطوں کے بعد بھارتی فوج کا بڑا بیان

’نام کی غلطی‘ جس نے ایک بےگناہ آسٹریلوی شہری کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی