اگر انڈیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو پاکستان فوری جواب دے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر


افواج پاکستان  کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے انڈیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو اسے ’فوری اور یقینی ردعمل‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جو کوئی بھی ہماری سرزمین، خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا،  تو اس کے خلاف ہمارا ردعمل انتہائی سخت ہوگا۔‘لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خبردار کیا کہ دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں شدت دونوں کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔’اگر انڈیا یہ سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ کے لیے کوئی گنجائش نکال سکتا ہے، تو دراصل وہ باہمی تباہی کا فارمولا بنا رہا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ دنیا اب ایٹمی خطرے کی شدت کو تسلیم کر چکی ہے۔ ’کوئی بھی سمجھدار فریق، جیسا کہ امریکہ، اس بےوقوفی کو سمجھتا ہے اور یہ بھی کہ انڈیا کیا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔‘تاہم انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو اپنے خطاب میں کہا تھا کہ وہ پاکستان کی ’ایٹمی بلیک میلنگ‘ کے آگے نہیں جھکیں گے۔جنگ بندی کے بعد، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کے تنازع کے حل کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔تاہم انڈیا طویل عرصے سے کسی تیسرے فریق کی مداخلت کو مسترد کرتا رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے انڈیا پر الزام لگایا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو ’اندرونی مسئلہ‘ بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور کشمیری عوام کو بھاری فوجی موجودگی کے ذریعے ہراساں کر رہا ہے۔‘انہوں نے کہا: ’یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام نے خود حل کرنا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بھارت مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے: پاکستان کا دوٹوک مؤقف

ساہیوال میں قرض کے بدلے بینک میں رکھا کروڑوں کا گولڈ جعلی زیوارت سے تبدیل

پرائیویٹ سکیم کے تحت 25 ہزار پاکستانی عازمین حج کریں گے: وزیر مذہبی امور

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائیو شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈین طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی کی مدت میں توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پرگفتگو

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، عالمی سطح پر پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے پرگفتگو

’زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟‘ سیر کے لیے گلگت جانے والے چار دوستوں کی پراسرار گمشدگی

پنجاب حکومت کا ’ہوٹل آئی‘ سافٹ ویئر کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

پاک بحریہ کے سربراہ کا عسکری حکمت عملی میں تبدیلی کی ضرورت پر زور

دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ نہیں، انڈیا کی بالادستی کی خواہش ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

صدر مملکت سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، معاشی صورتحال پر گفتگو

60 ہزار سے زیادہ پاکستانی پرائیویٹ حج سے محروم: ’حج آپریٹرز لوازمات پورے نہیں کر سکے‘

انڈین وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، دفتر خارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی