اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے: وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی کی مسلح افواج نے دشمن کے فوجی ڈھانچے کو فیصلہ کن نقصان پہنچا کر پاکستان کے عزمِ صمیم کو ایک بار پھر واضح کر دیا کہ ہم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ، وزیرِ دفاع، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی، وزیرِ اطلاعات، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور چیف آف دی نیول اسٹاف کے ہمراہ پاکستان ایئر فورس کے آپریشنل بیس کامرہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ’بلااشتعال جارحیت کے پیشِ نظر پاکستان کی مسلح افواج نے مثالی تحمل، تزویراتی بصیرت اور آپریشنل درستگی کا مظاہرہ کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کی بہادری پر فخر کرتی ہے۔’چیف آف آرمی اسٹاف کی قیادت میں ہمارے محافظوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سلامتی ناقابلِ تسخیر ہے، اور کسی بھی جارحیت کا جواب طاقتور، پُرعزم، اور بے لچک انداز میں دیا جائے گا۔‘وزیرِاعظم نے پاکستان نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور پی اے ایف کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں ان کے کلیدی کردار اور جدید ٹیکنالوجیز کے مؤثر انضمام کو سراہا، جس سے فورس کی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔حکومت اور قوم کے اجتماعی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار اور ہر انچ زمین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہیں۔’کسی بھی قسم کی جارحیت کا بروقت، متناسب اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ہم دفاعِ وطن کے لیے متحد، چوکس، اور غیر متزلزل ہیں۔‘آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران وزیرِاعظم کو پاکستان ایئر فورس کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔وزیرِاعظم نے پائلٹس، انجینئرز اور تکنیکی عملے سمیت فرنٹ لائن اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت، درستگی، اور قومی دفاع سے غیر متزلزل وابستگی کو سراہا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بھارت مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے: پاکستان کا دوٹوک مؤقف

ساہیوال میں قرض کے بدلے بینک میں رکھا کروڑوں کا گولڈ جعلی زیوارت سے تبدیل

پرائیویٹ سکیم کے تحت 25 ہزار پاکستانی عازمین حج کریں گے: وزیر مذہبی امور

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائیو شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈین طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی کی مدت میں توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پرگفتگو

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، عالمی سطح پر پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے پرگفتگو

’زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟‘ سیر کے لیے گلگت جانے والے چار دوستوں کی پراسرار گمشدگی

پنجاب حکومت کا ’ہوٹل آئی‘ سافٹ ویئر کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

پاک بحریہ کے سربراہ کا عسکری حکمت عملی میں تبدیلی کی ضرورت پر زور

دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ نہیں، انڈیا کی بالادستی کی خواہش ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

صدر مملکت سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، معاشی صورتحال پر گفتگو

60 ہزار سے زیادہ پاکستانی پرائیویٹ حج سے محروم: ’حج آپریٹرز لوازمات پورے نہیں کر سکے‘

انڈین وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، دفتر خارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی