پاکستان کے ’سرحد پار دہشت گردی‘ بند کرنے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا: انڈیا


انڈیا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ اس وقت تک معطل رہے گا جب تک وہ ’سرحد پار دہشت گردی‘ بند نہیں کرتا۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو جے شنکر نے کہا کہ ’سند طاس معاہدہ معطل ہے اور اس وقت تک معطل رہے گا جب تک پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گردی کو قابل اعتبار اور اٹل طریقے سے روکا نہیں جاتا۔‘نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف اںڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ’کشمیر کے معاملے پر ایک ہی بات ہو سکتی ہے کہ پاکستان اپنے زیر قبضہ کشمیر کو خالی کر دے، ہم اس پر بات کرنے کو تیار ہیں۔‘ہندوستان ٹائمز کے مطابق انڈیا نے منگل کو واضح کیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے بعد سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت پہلے کیے گئے اقدامات تبدیل نہیں ہوں گے۔ ٹائمز آف انڈیا نے حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر دوبارہ غور کرنے کی ’اپیل‘ کی تھی۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ’معاہدے پر خیر سگالی اور اچھی ہمسائیگی کے جذبے سے بات چیت کی گئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اس حقیقت کے باوجود اس پر قائم رہے کہ یہ انڈیا کے خلاف تھا، تاہم دہشت گردوں پر قابو پانے سے پاکستان کے انکار کی وجہ سے اسے معطل کیا گیا۔‘رپورٹ کے مطابق ’پاکستان کی انڈین حکومت سے بات چیت دونوں ممالک کے درمیان چار روز تک جاری رہنے والی لڑائی اور پھر جنگ بندی کے بعد ہوئی۔‘واضح رہے کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے اور انڈیا اس کا الزام پاکستان پر لگایا تھا، اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔ جبکہ پاکستان نے اس واقعے کی تردید کی تھی اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔انڈیا نے یہ پیشکش ٹھکراتے ہوئے پاکستان میں لاہور اور بہاولپور سمیت مختلف مقامات پر حملہ کیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان کے ایئر بیسز پر میزائل حملے کیے۔ پاکستان نے جوابی کارروائی کی تھی جس کے بعد امریکہ کی ثالثی میں جنگ بندی ہوئی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے چناب کا رخ راوی اور بیاس کی جانب موڑنے پر کام تیز کردیا

امریکہ کے شہر لاس ویگاس کے جِم میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، تین زخمی

پاکستانی لوگ ذہین ہیں ان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: صدرٹرمپ کا برملا اعتراف

امریکہ: سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کو 25 برس قید کی سزا

پاکستانیوں سمیت سیاسی پناہ کے متلاشی امریکہ کی سرحد پر، ان کا مستقبل کیا ہے؟

پاکستانیوں سمیت سیاسی پناہ کے متلاشی اب بھی امریکہ کی سرحد پر، ان کا مستقبل کیا ہے؟

’منافع کے لیے‘ میکسیکو کے آثارِ قدیمہ کی ویڈیوز کا استعمال، مسٹر بیسٹ پر مقدمہ

بھارتی بحریہ نے روہنگیا مہاجرین کو سمندرمیں پھینک دیا، اقوام متحدہ کا سخت نوٹس

ٹرمپ کا استقبال، اماراتی لڑکیوں کا بالوں والا منفرد رقص

’پاکستان کی حمایت کرنے پر برہم‘ انڈیا ترکی کو کیسے نشانہ بنا رہا ہے؟

ترکی کے وسطی علاقوں میں شدید زلزلہ، عمارتیں لرز اُٹھیں

سیٹلائٹ پر نظر آنے والا ’اسامہ بن لادن کا سایہ‘ اور کوریئر کی تلاش: نیٹ فلکس سیریز میں ایبٹ آباد آپریشن کی کہانی

ایران کے کرائے کے قاتلوں کا بین الاقوامی نیٹ ورک جسے ایک سزا یافتہ مجرم چلا رہا ہے

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے رابطوں کے بعد بھارتی فوج کا بڑا بیان

’نام کی غلطی‘ جس نے ایک بےگناہ آسٹریلوی شہری کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی