بھارت کے منفی طرز عمل کی وجہ سے سیز فائر خطرے میں ہے: رہنما پیپلز پارٹی


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خدشہ ہے بھارت کے منفی طرز عمل کی وجہ سے سیز فائر جاری نہیں رہے گا جو نہ صرف اِس خطے بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرناک ہوگا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں پاکستان کو نہ صرف عسکری سطح پر بلکہ سفارتی سطح پر بھی بہت بڑی فتح حاصل ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے اس پورے عمل میں ظاہر کیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، پاکستان نے ثابت کیا کہ جنگ نہیں چاہتے لیکن اپنی دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے جو پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ، بھارت کا مؤقف تھا کہ مقبوضہ کشمیر ان کا اندروانی مسئلہ ہے ، بیانیہ کے لحاظ سے پاکستان کو بہت زیادہ کامیابیاں ملیں۔بلاول نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیز فائر قائم رہے اور یہ امن کی بنیاد بنے ، ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات مذاکرات سے حل کریں، عوامی بیانات اپنی جگہ ، اس وقت پاکستان اور بھارت میں سیز فائر موجود ہے البتہ ہمیں خطرہ محسوس ہو رہا ہے کہ بھارت کی طرف سے یہ سیز فائر جاری نہ رہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پہلے دن کہا ہے کہ پہلگام واقعہ پر غیرجانبدار تحقیقات کے لیے تیار ہیں، ہمارے ہاں بھی دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں جن کا الزام بھارت پر ہے۔بھارت نے دریائے سندھ پر حملہ کیا ہے، ماضی میں کبھی پانی کو ایسے ہتھیار نہیں بنایا گیا، یقین ہے کہ مذاکرات میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھی بات ہوگی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں چین، ترکیے، سعودی عرب کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا، بھارت تو کہتا تھا کہ پاکستان سے بات چیت نہیں کرنی، آج بھارت مذاکرات پر تیار ہے تو یہ پاکستان کی کامیابی ہے ۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ساہیوال میں قرض کے بدلے بینک میں رکھا کروڑوں کا گولڈ جعلی زیوارت سے تبدیل

پرائیویٹ سکیم کے تحت 25 ہزار پاکستانی عازمین حج کریں گے: وزیر مذہبی امور

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائیو شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈین طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی کی مدت میں توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پرگفتگو

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، عالمی سطح پر پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے پرگفتگو

’زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟‘ سیر کے لیے گلگت جانے والے چار دوستوں کی پراسرار گمشدگی

پنجاب حکومت کا ’ہوٹل آئی‘ سافٹ ویئر کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

پاک بحریہ کے سربراہ کا عسکری حکمت عملی میں تبدیلی کی ضرورت پر زور

دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ نہیں، انڈیا کی بالادستی کی خواہش ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

صدر مملکت سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، معاشی صورتحال پر گفتگو

60 ہزار سے زیادہ پاکستانی پرائیویٹ حج سے محروم: ’حج آپریٹرز لوازمات پورے نہیں کر سکے‘

انڈین وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، دفتر خارجہ

وفاقی تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کب ہوں گی؟ اعلان کر دیا گیا

غزہ میں جنگ کا ’سب سے ظالمانہ مرحلہ‘: نو ہزار امدادی ٹرک سرحد پر کھڑے ہیں، اقوام متحدہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی