بھارت کیخلاف پاکستان کی تاریخی فتح۔۔ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں یومِ تشکر آج منایا جارہا ہے


پاکستان آج آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کی تاریخی کامیابی اور دشمن کے مقابل ڈٹ کر کھڑے ہونے پر بطور قوم یومِ تشکر منا رہا ہے۔ یہ صرف ایک دن کی تقریب نہیں، بلکہ قومی اتحاد، قربانی اور عزم کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔ اسلام آباد میں 31 اور تمام صوبائی دارالحکومتوں سمیت گلگت بلتستان و کشمیر میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، گویا فضائیں ایک بار پھر دشمن کو یہ یاد دلانے لگی کہ پاکستان کی سرزمین پر کوئی میلی نظر ڈالے، تو جواب گرج دار ہی ہو گا۔ پاک فوج کے جوانوں نے آج کے دن اپنے اس عہد کی تجدید کی کہ مادرِ وطن کی حفاظت میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ نہ صرف گولی سے بلکہ جذبے سے بھی دشمن کو شکست دینے کا حوصلہ لیے، ہر سپاہی اپنے فرض پر قائم نظر آیا۔ ملک بھر میں فجر کے بعد قرآن خوانی، شکرانے کے نوافل اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ دعاؤں کی خوشبو میں شہداء کی یاد، قوم کی یکجہتی اور افواج پاکستان کی قربانیاں جھلک رہی تھیں۔ کراچی میں مزارِ قائد اور لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی باوقار تقریب نے بھی دن کی اہمیت کو دوگنا کر دیا۔ جبکہ اسلام آباد میں واقع پاکستان مونومنٹ اس دن کی سب سے نمایاں تقریب کا مرکز بنا، جہاں وزیراعظم، آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور دیگر اعلیٰ عسکری قیادت سمیت مختلف مکاتبِ فکر کی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ یہ دن صرف فتح کی یاد نہیں، بلکہ آئندہ نسلوں کو بتانے کا ایک طریقہ ہے کہ جب بھی دشمن نے للکارا، ہم متحد ہوئے، اور سر بلند رہا۔ پاکستان زندہ باد۔ افواجِ پاکستان پائندہ باد۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بھارت مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے: پاکستان کا دوٹوک مؤقف

ساہیوال میں قرض کے بدلے بینک میں رکھا کروڑوں کا گولڈ جعلی زیوارت سے تبدیل

پرائیویٹ سکیم کے تحت 25 ہزار پاکستانی عازمین حج کریں گے: وزیر مذہبی امور

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائیو شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈین طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی کی مدت میں توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پرگفتگو

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، عالمی سطح پر پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے پرگفتگو

’زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟‘ سیر کے لیے گلگت جانے والے چار دوستوں کی پراسرار گمشدگی

پنجاب حکومت کا ’ہوٹل آئی‘ سافٹ ویئر کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

پاک بحریہ کے سربراہ کا عسکری حکمت عملی میں تبدیلی کی ضرورت پر زور

دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ نہیں، انڈیا کی بالادستی کی خواہش ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

صدر مملکت سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، معاشی صورتحال پر گفتگو

60 ہزار سے زیادہ پاکستانی پرائیویٹ حج سے محروم: ’حج آپریٹرز لوازمات پورے نہیں کر سکے‘

انڈین وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، دفتر خارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی